PFUJاجلاس، اپوزیشن لیڈر کی آمدپر پولیس رکاوٹ بن گئی، صحافیوں کااحتجاج

20 جولائی ، 2024

گوجرانوالہ (نمائندہ جنگ) پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کی ایگزیکٹو کونسل کا گوجرانوالہ میں گزشتہ روز اجلاس ہوا جس میں مرکزی قائد افضل بٹ سمیت دیگر عہدیداران فیڈرل کونسل کے ممبران نے شرکت کی۔ تین روزہ ایگزیکٹو کونسل کے اجلاس میں قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرعمر ایوب خان کی آمد کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری نے ہوٹل کو چاروں طرف سے گھیر لیا اور ہوٹل مالک کو بھی حراست میں لے لیا۔جس پر صحافیوں نے جی ٹی روڈ پر احتجاج کیا،بعد ازاں عمر ایوب خان اجلاس میں پہنچ گئے۔ انہوں نے ایگزیکٹو کونسل سے خطاب میں کہا کہ جو حق پر کھڑا ہو اسے کوئی توڑ نہیں سکتا۔ ن لیگ کے رہنما سابق وفاقی وزیرخرم دستگیر خان نے کہا کہ جب جھوٹ اور سچ کا فرق ختم ہوتا ہے تو جمہوریت کمزور ہوتی ہے۔ سوشل میڈیا سے جمہوریت کی چولیں ہل گئی ہیں۔