اسلام آباد (رپورٹ:حنیف خالد) کراچی پورٹ ٹرسٹ ہیڈ کوارٹرز کے سامنے دھرنے کا قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے بحری امور نے نوٹس لے لیا ہے اور کے ڈی ایل بی (کراچی ڈاک لیبر بورڈ)کے نمائندوں کو 23جولائی 2024ء کو مدعو کر لیا ہے۔ سیکرٹری وزارت بحری امور نے وزارت کے تنظیمی ڈھانچے اور انتظامی معاملات پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ مالی سال میں 80ارب روپے کا منافع ہوا اور اگلے سال کیلئے یہ ہدف اسی ارب سے سو ارب روپے تک ہے۔ چیئرمین پورٹ قاسم اتھارٹی‘ ڈائریکٹر گوادر پورٹ اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن نے کمیٹی کو پارٹی اجلاس میں کام کے بارے میں بریفنگ دی۔ چیئرمین کراچی پورٹ ٹرسٹ نے بتایا کہ پورٹ بورڈ آف ٹرسٹیز کیلئے کام کر رہی ہے جس کے گیارہ ممبر ہیں جن کی سربراہی چیئرمین کے پی ٹی کرتے ہیں۔ کمیٹی نے کراچی ڈاک لیبر بورڈ کے نمائندوں کو 23جولائی کو کراچی پورٹ ٹرسٹ ہیڈ کوارٹرز کے سامنے دھرنے سے متعلق مسائل کو مکمل تفصیلات کے ساتھ لانے کی ہدایت کی۔ کمیٹی کے سیکرٹری وزارت بحری امور کے سیکشن آفیسر سید وسیم کاظمی نے بتایا کہ کمیٹی کو سیکرٹری وزارت بحری امور کی طرف سے وزارت اور اس سے منسلک محکموں کے تنظیمی ڈھانچے اور کام کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ یہ تعارفی اجلاس کمیٹی کے چیئرمین رکن قومی اسمبلی عبدالقادر پٹیل کی سربراہی میں ہوا۔ اجلاس میں جن کمیٹی کے ممبران اراکین اسمبلی ملک شاکر بشیر اعوان‘ ملک سیف الملک کھوکھر‘ مسٹر گیسو مل کھیل داس‘ سید رفیع اللہ‘ سردار نوید احمد گبول‘ حسان صابر‘ شاہ احمد علی شاہ‘ شاہد احمد‘ خرم منور منج‘ وزارت بحری امور اور اس سے منسلکہ محکموں کے سینئر عہدیداروں نے شرکت کی اور قائمہ کمیٹی برائے بحری امور کے فاضل ارکان کے ہر قسم کے تلخ و شیریں سوالات کے جوابات دیئے۔
اسلام آباد ملٹری لینڈ اینڈ کنٹونمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے دو کینٹ بورڈز کے ایگزیکٹو افسران کا باہم تبادلہ کر دیا...
اسلام آبادسینیٹر فیصل واوڈانے کہا ہےکہ بانی پی ٹی آئی اپنے اقتدار کیلئے لاشیں گرانا چاہتے ہیں، لوگوں کو...
لاہور سندھ ہائیکورٹ نے پاکستان انفارمیشن کمیشن کےگورنر اسٹیٹ بنک کو 1000بڑے قرض نادہندگان کے ناموں کی فہرست...
اسلام آباد بنگلہ دیش نےبھارت سمیت 4 ممالک سے ہائی کمشنر واپس بلا لیے، بنگلہ دیش میں نئی حکومت کی جانب سے دنیا...
اسلام آباد ایف بی آر کے ان لینڈر یونیوسروس کےگریڈ20اور 21کے چار افسران کے تبادلے کر کے نئی تقرریاں کر دی ہیں...
اسلام آباد اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامرفاروق نے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی تعیناتی...
کراچی شائقین کرکٹ کیلئے بڑی خوشخبری ہے کہ پاکستان کا پہلا نجی اسپورٹس چینل ”جیوسوپر“ پاک انگلینڈ ٹیسٹ...
کراچی جیو ٹیلی ویژن سے نشر ہونے والی ڈرامہ سیریل ”کفارہ“ نے ایک طرف تو جہاں شائقین جیو کو اپنا گرویدہ بنا...