کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان یونس خان کو جلدی غصہ کیوں آتا ہے؟ ”ہنسنا منع ہے“ میں دیکھیں

20 جولائی ، 2024

کراچی (جنگ نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور عالمی شہرت یافتہ کرکٹر یونس خان نے کہا ہے کہ لوگ مجھے آج بھی جوان سمجھتے ہیں حالانکہ زیادہ میک اَپ کی وجہ سے شاید ٹی وی پر دیکھنے والوں کو میرے چہرے کجی جھرریاں نظر نہیں آتیں۔ اِن خیالات کا اظہار اُنہوں نے ”جیونیوز“ کے شو ”ہنسنا منع ہے“ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ نامور کھلاڑی نے کرکٹ کے یادگار واقعات اور لیجنڈز چیمپئنز لیگ میں بھارت کو شکست دینے کے بعد کی صورتحال اور فائنل ہارنے کی وجوہات سمیت دیگر اُمور پر دلچسپ گفتگو کی۔ یونس خان کو جلدی غصہ کیوں آتا ہے، کس کھلاڑی سے وہ ناخوش ہیں، کیا وہ قومی ٹیم میں واپس آنے کا ارادہ رکھتے ہیں؟۔