بنوں میں پرتشدد واقعات ، صوبائی حکومت فوری تحقیقات کرے ،پی ٹی آئی کور کمیٹی

20 جولائی ، 2024

اسلام آباد (خبر نگار) پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی نے بنوں میں تشدد آمیز واقعات کے نتیجے میں پیداہونیوالی کشیدہ صورتحال کی مذمت کرتے ہوئے صوبائی حکومت کو فوری اور شفاف تحقیقات کی ہدایت کرتےہوئے تاکید کی ہے کہ امن کو بحال کرنے کیلئے فوری کوشش کی جائے ، مقتولین کے خاندانوں کو معقول معاوضہ دیا جائے اور زخمیوں کے علاج معالجے کافوری بندوبست کیا جائے،کور کمیٹی کے ہنگامی اجلاس میں کہا گیا کہ بنوں میں تما م سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں کی جانب سے منعقد ہ پرامن احتجاج کے دوران رونما ہونیوالے تشدد آمیز واقعات ملک بھر بالخصوص خیبر پختونخوا کے عوام کیلئے تشویش کا باعث ہیں، تحریک انصاف امن مارچ میں فائرنگ کی شدید مذمت ، متاثرہ خاندانوں سے گہری ہمدردی کا اظہار کرتی ہے