اسلام آباد (نیوز رپورٹر)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ابوظہبی پورٹس کیساتھ معاہدے کے نفاذ میں ہر قسم کی معاونت فراہم کرکے اس سے بھرپور فائدہ اٹھایا جائے گا۔انہوں نے یہ بات جمعہ کے روز ابوظہبی پورٹس پاکستان کے چیف ایگزیکٹو آفیسر خرم عزیز خان سے گفتگو کے دوران کہی جنہوں نے وفد کے ہمراہ ان سے ملاقات کی۔ اس موقع پر وزیراعظم کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ ابوظہبی پورٹس پاکستان کراچی بندرگاہ میں آئندہ دس برس کے دوران 250ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا، 130ملین ڈالر کی سرمایہ کاری سے تعمیر ہونے والا جدید اور تمام ضروری سہولیات سے لیس کثیر المقاصد ٹرمینل آئندہ دو برس میں مکمل ہو جائے گا۔ وفد نے وزیراعظم کو کراچی بندرگاہ پر کنٹینر ٹرمینل کی سہولیات میں بہتری کیلئے کمپنی کی سرمایہ کاری پر تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ کنٹینر ٹرمینل کے منصوبے میں ایکسس کنٹرول، خودکار گیٹس، برتھ میں مزید 200 میٹر کی توسیع، کرین ریل ٹریک اور دیگر انفراسٹرکچر کی تعمیر شامل ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ ڈیجیٹل ٹیکنالوجی اور جدید مشینری سے بندرگاہ پر سامان و کنٹینرز کے نظام کو بہتر کرکے کلیئرنس کیلئے درکار وقت کو کم سے کم کیا جائے۔ ادھر وزیراعظم سے ہواوے پاکستان کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ایتھن سن کی قیادت میں چار رکنی وفد نے ملاقات کی ، اس دوران وزیراعظم نے کہا کہ ہواوے کی مدد سے سالانہ تین لاکھ پاکستانی طلباء و طالبات کو انفارمیشن ٹیکنالوجی کی پیشہ وارانہ تربیت سے ملک کی آئی ٹی برآمدات بڑھیں گی، حکومت نہ صرف خواتین بلکہ بلوچستان کے نوجوانوں کو ترجیحی بنیادوں پر اس تربیتی پروگرام کا حصہ بنائے گی۔ وفد نے وزیراعظم کو پاکستان اور ہواوے کے مابین ڈیجیٹل پاکستان پروگرام کے لئے تعاون کے معاہدے کے تحت جاری منصوبوں کی پیشرفت کے حوالے سے بریفنگ دی۔
اسلام آباد ملٹری لینڈ اینڈ کنٹونمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے دو کینٹ بورڈز کے ایگزیکٹو افسران کا باہم تبادلہ کر دیا...
اسلام آبادسینیٹر فیصل واوڈانے کہا ہےکہ بانی پی ٹی آئی اپنے اقتدار کیلئے لاشیں گرانا چاہتے ہیں، لوگوں کو...
لاہور سندھ ہائیکورٹ نے پاکستان انفارمیشن کمیشن کےگورنر اسٹیٹ بنک کو 1000بڑے قرض نادہندگان کے ناموں کی فہرست...
اسلام آباد بنگلہ دیش نےبھارت سمیت 4 ممالک سے ہائی کمشنر واپس بلا لیے، بنگلہ دیش میں نئی حکومت کی جانب سے دنیا...
اسلام آباد ایف بی آر کے ان لینڈر یونیوسروس کےگریڈ20اور 21کے چار افسران کے تبادلے کر کے نئی تقرریاں کر دی ہیں...
اسلام آباد اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامرفاروق نے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی تعیناتی...
کراچی شائقین کرکٹ کیلئے بڑی خوشخبری ہے کہ پاکستان کا پہلا نجی اسپورٹس چینل ”جیوسوپر“ پاک انگلینڈ ٹیسٹ...
کراچی جیو ٹیلی ویژن سے نشر ہونے والی ڈرامہ سیریل ”کفارہ“ نے ایک طرف تو جہاں شائقین جیو کو اپنا گرویدہ بنا...