اسلام آباد(کامرس رپورٹر )وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب اور برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے ایف سی ڈی او کی مالی اعانت سے چلنے والے ریونیو موبلائزیشن، انوسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ (ریمٹ) پروگرام کی پہلی سٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس کی مشترکہ صدارت کی جس میں پلاننگ کمیشن کے ڈپٹی چیئرمین ڈاکٹر جہانزیب خان اور اعلیٰ سرکاری افسران نے شرکت کی،وفاقی وزیر نے پروگرام کے ذریعے محصولات کو متحرک کرنے، سرمایہ کاری کے ماحول، میکرو اکنامک گورننس اور تجارت، صنف اور موسمیاتی تبدیلی کے شعبوں میں کئے گئے کام کا جائزہ لیتے ہوئے مجموعی پیشرفت کی تعریف کی اور متعلقہ سٹیک ہولڈرز پر زور دیا کہ عملدرآمد کیلئے زیادہ فعال رہیں،انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان کی معاشی بحالی کو یقینی بنانے کیلئے مختصر، درمیانی اور طویل مدتی اقدامات کرنے کا ارادہ رکھتی ہے، جامع اقتصادی نمو پر حکومت کی توجہ کارکردگی اور عملدرآمد مرکوز کرتے ہوئے ترقیاتی شراکت داروں کی حمایت سے حاصل ہو سکتی ہے،وفاقی وزیر نے فراہم کی گئی تکنیکی معاونت کی بھی تعریف کی اور پائیدار نتائج کیلئے عملدرآمد کی رفتار کو تیز کرنے پر زور دیا،اس موقع پر جین میریٹ نے پروگرام کے تحت اقدامات میں دلچسپی اور پاکستان کو آگے لے جانے کیلئے اصلاحات کے عزم کو سراہا،انہوں نے اعلیٰ ترجیحی شعبوں میں حکومت کو ایف سی ڈی او کے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔
اسلام آباد ملٹری لینڈ اینڈ کنٹونمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے دو کینٹ بورڈز کے ایگزیکٹو افسران کا باہم تبادلہ کر دیا...
اسلام آبادسینیٹر فیصل واوڈانے کہا ہےکہ بانی پی ٹی آئی اپنے اقتدار کیلئے لاشیں گرانا چاہتے ہیں، لوگوں کو...
لاہور سندھ ہائیکورٹ نے پاکستان انفارمیشن کمیشن کےگورنر اسٹیٹ بنک کو 1000بڑے قرض نادہندگان کے ناموں کی فہرست...
اسلام آباد بنگلہ دیش نےبھارت سمیت 4 ممالک سے ہائی کمشنر واپس بلا لیے، بنگلہ دیش میں نئی حکومت کی جانب سے دنیا...
اسلام آباد ایف بی آر کے ان لینڈر یونیوسروس کےگریڈ20اور 21کے چار افسران کے تبادلے کر کے نئی تقرریاں کر دی ہیں...
اسلام آباد اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامرفاروق نے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی تعیناتی...
کراچی شائقین کرکٹ کیلئے بڑی خوشخبری ہے کہ پاکستان کا پہلا نجی اسپورٹس چینل ”جیوسوپر“ پاک انگلینڈ ٹیسٹ...
کراچی جیو ٹیلی ویژن سے نشر ہونے والی ڈرامہ سیریل ”کفارہ“ نے ایک طرف تو جہاں شائقین جیو کو اپنا گرویدہ بنا...