اسلام آباد (اپنے نامہ نگار سے )پاکستان کی آئی سی ٹی سروسز کی برآمدی ترسیلات جون 2024 میں ریکارڈ 298 ملین ڈالرز اضافہ کے ساتھ بڑھ کر 3اعشاریہ 223 ارب ڈالرز تک پہنچ گئیں، آئی ٹی برآمدات میں گذشتہ سال جون کے مہینے میں 32اعشاریہ 44 فی صد اضافہ ہوا تھا، وزیر مملکت آئی ٹی شزہ فاطمہ نے کہا ہے کہ جولائی 2023 سے جون 2024 کے دوران آئی ٹی برآمدات گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے 2اعشاریہ 596 ارب ڈالرز کے مقابلے میں3 اعشاریہ223 ارب ڈالرز تک پہنچ گئی ہیں، انہوں نے کہاآئی ٹی برآمدات میں اضافہ کے لئے حکومتی اقدامات جاری ہیں ، شزہ فاطمہ نے کہا حکومت کے کاروبار کرنے میں آسانی کے لئے اقدامات کی بدولت ہماری آئی ٹی برآمدات میں اضافہ ہو رہا ہے،ایس آئی ایف سی کی بھر پور معاونت سے وزارت آئی ٹی، پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ، آئی ٹی انڈسٹری آئی ٹی برآمدات میں اضافہ کےلئے کوشاں ہیں۔
اسلام آباد پاکستان تحریک انصاف اور عوامی نیشنل پارٹی نے پشتون تحفظ موومنٹ پر پابندی کی مخالفت کردی۔اے این...
اسلام آباد سینئر قانون دان اور پاکستان بار کونسل کے وائس چیئرمین فاروق ایچ نائیک نے کہا ہے کہ آئینی عدالت...
اسلام آباد سینٹ قائمہ کمیٹی تجارت نے ٹی ڈیپ بورڈ سے ارکان پارلیمنٹ کو نکالنے پر وزارت تجارت کے ذمہ دار...
اسلام آباد اسلام آباد ہائیکورٹ نے جنوری سے لاپتہ چار بھائیوں کی بازیابی کی درخواست میں جڑواں شہروں کے ایس...
اسلام آباد چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی سے آذربائیجان کے سفیر خضر فرحادیو نے ملاقات کی ۔چیئرمین سینٹ نے...
اسلام آباد FBR، دوران ملازمت زچگی/پدری چھٹی سے متعلق اختیارات ازسر نو تفویض , سکیل 20سے 22 کی زچگی/پدری چھٹی کا...
اسلام آباد سابق وفاقی وزیر اور پی ٹی آئی کے رہنما اعظم خان سواتی نے اپنے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات کے حصول...
اسلام آ باد جماعت اسلامی کے صوبائی امراء کا اعلان کر دیا گیا۔ جماعت اسلامی کے صوبائی امراء کا استصواب مکمل...