این اے 48 ، پی ٹی آئی امیدوارکا الیکشن ترمیمی ایکٹ کیخلاف عدالت سے رجوع

20 جولائی ، 2024

اسلام آباد (خبر نگار) وفاقی دارالحکومت کے حلقہ این اے 48 سے پی ٹی آئی امیدوار علی بخاری نے درخواست میں ترمیم کرتے ہوئے الیکشن ترمیمی ایکٹ 2024 کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا، قمر عنایت راجہ ایڈووکیٹ کے ذریعے دائر درخواست میں سیکرٹری قانون ، الیکشن کمیشن اور راجہ خرم نواز کو فریق بناتے ہوئے استدعا کی گئی ہے کہ الیکشن ترمیمی ایکٹ کو آئین کے برخلاف قرار دیا جائے ، الیکشن ایکٹ کی شق 151 کو بھی آئین سے متصادم ، الیکشن کمیشن کی جانب سے ترمیمی ایکٹ کے تحت تمام اقدامات کو کالعدم قرار دیا جائے ۔