اسلام آباد (خبر نگار،خصوصی نامہ نگار) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اسلام آباد افضل مجوکا نے ڈیوٹی جج کی جانب سے تحریک انصاف کی رکن صنم جاوید کو ایف آئی اے مقدمہ سے ڈسچارج کرنے کے فیصلے کیخلاف ایف آئی اے کی اپیل پر فریقین سے جواب طلب کر لیا۔ جمعہ کو سماعت کے دوران ایف آئی اے کے پراسیکیوٹر شیخ عامر عدالت میں پیش ہوئے اور موقف اختیار کیاکہ ڈیوٹی مجسٹریٹ کے پاس اختیار ہی نہیں ہے کہ وہ مقدمے سے ڈسچارج کر دیں، اسلام آباد ہائیکورٹ میں اس کیس کا کوئی بھی ریکارڈ پیش نہیں کیا گیا، اسلام آباد ہائیکورٹ میں بلوچستان اور پولیس مقدمات کے حوالے سے ریکارڈ طلب کیا گیا تھا، ایف آئی اے کا کوئی ریکارڈ اسلام آباد ہائیکورٹ میں طلب نہیں کیا گیا تھا اور نہ ہی ہمارا کوئی نمائندہ ہائیکورٹ میں پیش ہوا تھا، اس پر فاضل عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 23جولائی تک ملتوی کردی۔
اسلام آباد ملٹری لینڈ اینڈ کنٹونمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے دو کینٹ بورڈز کے ایگزیکٹو افسران کا باہم تبادلہ کر دیا...
اسلام آبادسینیٹر فیصل واوڈانے کہا ہےکہ بانی پی ٹی آئی اپنے اقتدار کیلئے لاشیں گرانا چاہتے ہیں، لوگوں کو...
لاہور سندھ ہائیکورٹ نے پاکستان انفارمیشن کمیشن کےگورنر اسٹیٹ بنک کو 1000بڑے قرض نادہندگان کے ناموں کی فہرست...
اسلام آباد بنگلہ دیش نےبھارت سمیت 4 ممالک سے ہائی کمشنر واپس بلا لیے، بنگلہ دیش میں نئی حکومت کی جانب سے دنیا...
اسلام آباد ایف بی آر کے ان لینڈر یونیوسروس کےگریڈ20اور 21کے چار افسران کے تبادلے کر کے نئی تقرریاں کر دی ہیں...
اسلام آباد اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامرفاروق نے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی تعیناتی...
کراچی شائقین کرکٹ کیلئے بڑی خوشخبری ہے کہ پاکستان کا پہلا نجی اسپورٹس چینل ”جیوسوپر“ پاک انگلینڈ ٹیسٹ...
کراچی جیو ٹیلی ویژن سے نشر ہونے والی ڈرامہ سیریل ”کفارہ“ نے ایک طرف تو جہاں شائقین جیو کو اپنا گرویدہ بنا...