شیر افضل مروت عدالت پیشناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری معطل

20 جولائی ، 2024

راولپنڈی (نمائندہ جنگ)سول جج وجوڈیشل مجسٹریٹ راولپنڈی ڈاکٹر محمد ممتاز ہنجرا نے تحریک انصاف کے رہنما و رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت کے عدالت پیش ہو جانے پر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری معطل کر دیئے، آر ڈی اے نے بارہ دسمبر 2019کو موضع کٹاریاں ٹھلیاں میں خلاف نقشہ کمرشل تعمیرات کرتے ہوئے آؤٹ پلان سکیم کی غیر قانونی بکنگ کرنے پر شیر افضل مروت کا چالان کیا تھا بعدازاں معاملہ عدالت آنے پر ملزم نے ضمانت حاصل کر لی لیکن گزشتہ سماعت پیش نہ ہونے پر عدالت نے ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے تھے ، عدالت نے وکیل صفائی کے دلائل سننے کے بعد درخواست منظورِ کرتے ہوئے حکم دیا کہ درخواست گزار پہلے سے طے شدہ شیڈول کے مطابق 30 جولائی کو اپنی حاضری یقینی بنائے۔