اسلام آبا د(طا ہر خلیل )سری لنکا میں قید پاکستانیو ں کی وا پسی کیلئے فو ری اقداما ت کا فیصلہ کیا گیا ہے ،تما م اخراجا ت وفا قی وزیر عبدالعلیم خان برداشت کرینگے ۔ وفاقی وزیر داخلہ و انسداد منشیات محسن نقوی سے سری لنکا کے ہائی کمشنر ایڈمرل (ر) رویندرا چندرا سری وجے گونارتنے نے ملاقات کی،جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور سری لنکا میں کئی برس سے قید پاکستانی شہریوں کی رہائی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں گزشتہ کئی سال سے سری لنکا میں پھنسے پاکستانی قیدیوں کو 7 روز میں پاکستان واپس لانے کا فیصلہ کیا گیا،سری لنکا میں پاکستانی قیدیوں کی وطن واپسی کیلئے دونوں جانب سے ضروری کارروائی جلد مکمل کرنے پر اتفاق کیا گیا۔سری لنکن ہائی کمشنر نے پاکستانی قیدیوں کی رہائی کیلئے اپنے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی، ملاقات میں انسداد منشیات اور بارڈر سکیورٹی کے امور پر بھی گفتگو کی گئی۔وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ سری لنکا اور پاکستان کے درمیان تعلقات وقت کے ساتھ مضبوط ہوئے ہیں،انہوں نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ انسداد منشیات اور بارڈر سکیورٹی کے حوالے سے باہمی تعاون کو فروغ دینا وقت کا تقاضا ہے۔علا وہ ازیں وفاقی وزیر نجکاری عبدالعلیم خان کا احسن اقدام، سری لنکا میں گزشتہ کئی سال سے پھنسے ہوئے پاکستانی قیدیوں کی وطن واپسی کی راہ ہموار ہوگئی۔ وفاقی وزیر نے سری لنکا سے پاکستانی قیدیوں کی رہائی و وطن واپسی کیلئے تمام اخراجات برداشت کرنے کا اعلان کیا ہے۔ وزیرداخلہ کی ہدایت پر وزارت داخلہ گزشتہ 3 ماہ سے پاکستانی قیدیوں کی رہائی کیلئے سری لنکن حکام سے رابطے میں تھی لیکن اخراجات اور مالی ادائیگیوں میں دشواری کے باعث پاکستانی قیدیوں کی رہائی میں تاخیر ہوئی۔
اسلام آباد پاکستان تحریک انصاف اور عوامی نیشنل پارٹی نے پشتون تحفظ موومنٹ پر پابندی کی مخالفت کردی۔اے این...
اسلام آباد سینئر قانون دان اور پاکستان بار کونسل کے وائس چیئرمین فاروق ایچ نائیک نے کہا ہے کہ آئینی عدالت...
اسلام آباد سینٹ قائمہ کمیٹی تجارت نے ٹی ڈیپ بورڈ سے ارکان پارلیمنٹ کو نکالنے پر وزارت تجارت کے ذمہ دار...
اسلام آباد اسلام آباد ہائیکورٹ نے جنوری سے لاپتہ چار بھائیوں کی بازیابی کی درخواست میں جڑواں شہروں کے ایس...
اسلام آباد چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی سے آذربائیجان کے سفیر خضر فرحادیو نے ملاقات کی ۔چیئرمین سینٹ نے...
اسلام آباد FBR، دوران ملازمت زچگی/پدری چھٹی سے متعلق اختیارات ازسر نو تفویض , سکیل 20سے 22 کی زچگی/پدری چھٹی کا...
اسلام آباد سابق وفاقی وزیر اور پی ٹی آئی کے رہنما اعظم خان سواتی نے اپنے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات کے حصول...
اسلام آ باد جماعت اسلامی کے صوبائی امراء کا اعلان کر دیا گیا۔ جماعت اسلامی کے صوبائی امراء کا استصواب مکمل...