لاہور،اسلام آباد(نمائندہ جنگ /نیوز ایجنسیاں/ مانیٹرنگ ڈیسک)الیکشن کمیشن نے خصوصی نشستوں کے حوالے سے سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق فیصلے کی غلط تشریح نہیں کی ،مخصوص نشستوں پر سپریم کورٹ کے حکم پر عملدرآمد میں رکاوٹ آئی تو عدالت سے رجوع کرینگے،سپریم کورٹ میں سنی اتحاد کونسل الیکشن کمیشن اور پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف اپیل میں آئی لیکن اسے مسترد کردیا گیا،پی ٹی آئی کے 39 ارکان نے پارٹی ٹکٹ اور ڈیکلیئریشن جمع نہیں کرایا، 41 آزاد ارکان نے تحریک انصاف سے وابستگی ظاہر نہیں کی،کسی دبائو کے بغیرآئین کے مطابق کام کرتے رہیں گے، چیف الیکشن کمشنر اور ممبران الیکشن کمیشن پر تنقید کی شدید مذمت کرتے ہیں ، کمیشن سےاستعفیٰ دینے کا مطالبہ مضحکہ خیز ہے۔ الیکشن کمیشن کا جمعرات اور جمعہ کو سپریم کورٹ کے حکم پر عملد رآمد کے سلسلے میں اجلاس ہوا۔ اجلاس میں الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کا فیصلہ کیا ہے۔ الیکشن کمیشن کی قانونی ٹیم کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ عملدرآمد کے حوالے کسی قسم کی مشکل ہو تو مزید رہنمائی کے لیے فوری طورپر سپریم کورٹ سے رجوع کیا جائے۔الیکشن کمیشن نے ایک سیاسی پارٹی کی جانب سے چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمیشن کے ارکان کو مسلسل بے جا تنقید کا نشانہ بنانے کی مذمت کرتے ہوئے تنقید کو مسترد کردیا۔ الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ کمیشن سےاستعفیٰ دینے کا مطالبہ مضحکہ خیز ہے۔کمیشن کسی قسم کے دباؤ کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے آئین اور قانون کے مطابق کام کرتا رہے گا۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے کسی فیصلے کی غلط تشریح نہیں کی۔ الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے انٹراپارٹی الیکشن کو درست قرارنہیں دیا۔ جس کے خلاف پی ٹی آئی مختلف فورمز پر گئی لیکن فیصلے کو برقرار رکھا گیا۔ پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی الیکشن درست نہیں تھے جس کے نتیجے میں الیکشنز ایکٹ کی دفعہ 215 کے تحت بیٹ کا نشان واپس لیا گیا لہذا الیکشن کمیشن پر الزام تراشی انتہائی نامناسب ہے۔الیکشن کمیشن کے مطابق جن 39 ارکان اسمبلی کو پی ٹی آئی کے ارکان قرار دیا گیا ہے انہوں نے اپنے کاغذات نامزدگی میں پی ٹی آئی سے اپنی وابستگی ظاہر کی تھی جبکہ کسی بھی پارٹی کا امیدوار ہونے کے لیے پارٹی ٹکٹ اور ڈکلئیریشن ریٹرننگ افسر کے پاس جمع کروانا ضروری ہے جوکہ ان امیدواروں نے جمع نہیں کروایا تھا۔ اس لیے ریٹرننگ افسروں کے لیے ممکن نہیں تھا کہ وہ ان کو پی ٹی آئی کا امیدوار تسلیم کرتے۔
کراچی سعودی اتھارٹی نے حقوق دانشکی خلاف ورزیوں کے خلاف بڑا قدم اٹھاتے ہوئے 7900 سے زائد ویب سائٹس کو بلاک اور...
کراچی اسرائیل کی سپریم کورٹ نے وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو کے شین بیٹ کے سربراہ رونن بار کو برطرف کرنے کے...
اسلام آ باد قومی اسمبلی کے وقفہ سوالات کے دوران رنگ گورا کرنے والی کریم کی بازگشت سنی گئی۔ پیپلز پارٹی کی ایم...
اسلام آباد پاکستان میں قائم مقام امریکی سفیر نتالی بیکر کی اہم ملاقاتیں ،غیرمعمولی طور پر فعال سفارتی...
کراچی جیوکے پروگرام ”آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ “ میں میزبان شاہزیب خانزادہ نے اپنا تجزیہ پیش کرتے ہوئے...
اسلام آ باد وزیراعظم شہباز شریف نے مسجد نبوی میں نماز جمعہ ادا کی اور وفد کے ہمراہ روضہ رسول کی زیارت کی...
کراچیپاکستان کے سابق کپتانوں اور ماضی کے عظیم کرکٹرز نےانٹر نیشنل کرکٹ کونسل سے مطالبہ کیا ہے کہ انٹر نیشنل...
کراچی بینکاک میں سربراہی اجلاس میں مودی یونس ملاقات کا امکان کم ہے،سمٹ کے دوران غیر رسمی طور پر رہنماؤں کا...