لاہور( نمائندہ جنگ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ ملک چلنے دیں، رخنہ ڈالا تو آہنی ہاتھوں سے نمٹیں گے ، وزیراعلیٰ نے مخصوص نشستوں سے متعلق حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آئین کاحلیہ بگاڑا،پارلیمنٹ میں ایک جماعت کے حلف اٹھانے والے ارکان کو ایک سال بعد کہہ دیا دوسری جماعت میں جائو،یہ برداشت نہیں کیا جائیگا،یہ جس کو واپس لانا چاہ رہے ہیں وہ قوم کا مجرم ہے، یہ کون لوگ ہیں جن کو ترقی اچھی نہیں لگ رہی۔لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا حکومت پانچ سال پورے کرے گی ، کسی نے رخنہ ڈالا تو آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا، آئین ری رائٹ کیا جا رہا ہے ، فیصلے پر حیرت ہے، وہ کچھ عطا کر دیا جو مانگا ہی نہیں، کہا جارہا ہے 15 دن میں تحریک انصاف کو جوائن کرو، جس کو واپس لانا چاہتے ہیں وہ قوم کا مجرم ہے۔ آئی ایم ایف کو واپس لانے والا وہی ہے جو اڈیالہ جیل میں اپنے کیے کی سزا بھگت رہا ہے، کس نے نہیں دیکھا انہوں نے ملک کو آگ ، شہدا کی یادگاروں پر حملہ کیا، یہ سب نظر نہیں آرہا، ایک حکومت ملک کو مستحکم کر رہی ہے تو اسے چلنے دو، عوام اپنے کان اور آنکھیں کھلی رکھیں، اب مزید برداشت نہیں کریں گے اور نہ کرنا چاہیے۔مریم نواز نے کہا ہے کہ ایک شخص کو لانے کے لیے آئین کو ری رائٹ کر دیا، کہنا چاہتی ہوں کہ ملک کو چلنے دیں۔ کہا جاتا ہے کہ فیصلے ضمیر نہیں آئین کے مطابق ہونے چاہئیں، پی ٹی آئی کو وہ دیا گیا جو اس نے مانگا ہی نہیں تھا، وہ پارٹی جس چیز کے لئے عدالت گئی ہی نہیں وہ چیز اس پارٹی کو تحفے میں دے دی اس سلسلے کو رکنا چاہئے ،میں اس پر ضرور بولوں گی یہ میرا ملک ہے عوام کو بھی اس پر بولنا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ 9مئی کی ملزمہ کو یہ کہہ کر باعزت بری کیا گیا کہ وہ دو سال تک بے گناہ جیل میں سزا کاٹتی رہی‘ ساری دنیا نے دیکھا کہ وہ قومی اداروں پر حملہ آور ہوئی‘ توڑ پھوڑ اور جلائو گھیرائو میں ملوث تھی‘ انہوں نے کہا کہ ایسا ملکی تاریخ میں کبھی نہیں ہوا کہ ایک جماعت پارلیمنٹ میں کسی اور نام سے حلف اٹھائے بیان حلفی جمع کرائے اور ایک سال بعد اسی جماعت کو کہیں نہیں نہیں آپ اس جماعت میں نہیں اس جماعت میں جائیں اور دوبارہ حلف جمع کرائیں اب اس کھیل کو بند کیا جائے یہ برداشت نہیں کیا جائے گا۔ اس سے پہلے بھی پانامہ کے نام پر گندا کھیل کھیلا اور چلتے ہوئے ملک کو پٹڑی سے اتار دیا اور حکومت اس کے حوالے کی جو نااہل تھا اور آج اپنے کرموں کی سزا بھگتنے اڈیالہ جیل میں قید کاٹ رہا ہے۔ عوام کو بھی سوچنا سمجھنا چاہئے نعروں کے پیچھے نہیں جانا چاہئے کسی نے سیاسی عدم استحکام لانے کی کوشش کی توا ٓہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا ایک دفعہ مہنگائی ہو جاتی ہے تو اس کو واپس لانا مشکل کام ہے، شہباز شریف مہنگائی پر قانو پانے کے لیے مشکل فیصلے کر رہے ہیں، ہمیں ترقی کرتا ہوا پاکستان نہیں ملا، ہمیں تنزلی کی طرف جاتا ہوا پاکستان ملا تھا، جو کچھ بھی ہم کر سکتے ہیں کر رہے ہیں اور کریں گے۔
اسلام آ باد جاپان میں ایک دلچسپ کیس سامنے آیا ہے،46بر س موت کے انتظار کے بعد جاپانی شہری بری،14لاکھ ڈالر زر...
کراچی اٹلی کے سائنسدانوں نے دعویٰ کیا کہ گیزا کے خفرع اہرام کے نیچے ایک عظیم زیر زمین شہردریافت ہوا، جو 38ہزار...
کراچی امریکی انٹیلی جنس ایجنسیوں نے اپنی تازہ ترین رپورٹ میں خبردار کیا ہے کہ چین، امریکہ کے لیے سب سے بڑا...
اسلام آباد یمن کے جنگجو حوثی قبائل کے خلاف امریکی حملے کی تفصیلات، اہداف، وقت،ہتھیاروں اور منصوبے کی اطلاع...
اسلام آبادسی ڈی اے نے اسلام آباد کو پاکستان کا پہلا مکمل ڈیجیٹل شہر بنانے کا فیصلہ کرلیا، جدید ٹیکنالوجی سے...
کراچی سندھ کے علاقےدادو میں گیس کے نئے ذخائر دریافت ہو گئے،پاکستان اسٹاک ایکسچینج کوبھیجے گئے نوٹس میں...
اسلام آباد پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن کے ترجمان نے کہا ہے کہ بے بنیاد افواہیں چینی کی قیمت میں اضافے کا...
کراچیبھارت کی سابق ورلڈ چیمپئن باکسر سٓویتی بُورا نے پولیس اسٹیشن میں اپنے شوہرکبڈی پلیئر دیپک نواس ہودا پر...