اسلام آباد (طاہر خلیل)پی ٹی آئی پر پابندی اور مخصوص نشستیں ، صدر زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کے درمیان اہم مشاورتی اجلاس میں صورتحال پر غور کیا گیا ، وزیراعظم شہباز شریف کی سربراہی میں پاکستان مسلم لیگ (ن)کے اعلیٰ وفد نے ایوان صدر میں صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کی ۔، پیپلزپارٹی نے حکومتی فیصلوں کی سی ای سی سے توثیق لینے کیلئے وقت مانگ لیا ، صدر کے ہمراہ مشاورتی اجلاس میں سینیٹر فاروق ایچ نائیک، سینیٹر شیری رحمان ، سینیٹر نیئر حسین بخاری موجود تھے جبکہ شہباز شریف کے ہمراہ نائب وزیراعظم سینیٹر اسحقٰ ڈار ، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ ، وزیراطلاعات عطا اللہ تارڑ موجود تھے ۔ ذرائع نے بتایا کہ دونوں بڑی پارٹیوں کی سیاسی قیادت نے پی ٹی آئی پر پابندی اور مخصوص نشستوں کے معاملے کا تفصیل سے جائزہ لیا ، اور اس بات پر اتفاق کیا کہ تمام اتحادی جماعتوں کے ساتھ مشاورت کی جائے گی اور سب کو آن بورڈ لیا جائے گا۔ ذرائع نے بتایا کہ مشاورتی اجلاس میں گفتگو کے دوران کہا گیا کہ تحریک انصاف کا رویہ جمہوری نہیں ہے، پی ٹی آئی خود کو سیاسی جماعت کہتی ہے تو رویہ بھی سیاسی جماعت جیسا اپنانا ہوگا۔ذرائع کے مطابق حکومتی اتحادیوں کے درمیان تقریباً ڈیڑھ گھنٹے ملاقات جاری رہی۔ مسلم لیگ ن کی لیگل ٹیم نے پیپلز پارٹی کو پی ٹی آئی سے متعلق فیصلوں پر اعتماد میں لیا، ذرائع کے مطابق وزیر قانون اور اٹارنی جنرل نے پی ٹی آئی پر پابندی کے حکومتی فیصلہ کے قانونی نکات سے آگاہ کیا۔ ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کی لیگل ٹیم نے مستقبل میں ان فیصلوں کے اثرات پر تشویش کا اظہار کیا۔ پی پی نے حکومتی فیصلوں پر پارٹی میں مشاورت اور سی ای سی سے توثیق لینے کا کہا، ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے درمیان پی ٹی آئی سے متعلق تمام فیصلے اتفاق رائے سے کرنے پر اتفاق کیا گیا جبکہ دونوں جماعتوں کے درمیان بات چیت جاری رکھنے پر بھی اتفاق ہوا۔ذرائع نے بتایا کہ پیپلزپارٹی نے مشاورت کیلئے مزید وقت مانگ لیا ، پاکستان پیپلزپارٹی نے مسلم لیگ کی قیادت کو یقین دہانی کرائی کہ ہم آپ کے اتحادی ہیں ، پیپلزپارٹی ہر آئینی اور قانونی فیصلے کی حمایت کرے گی۔
اسلام آباد وزیر اعظم شہبازشریف برطانوی ہم منصب ’کیئر اسٹارمر‘ سے پہلی ملاقات اکتوبر کے پہلے ہفتے میں کریں...
اسلام آباد وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ امریکا سے واپسی تک آئینی ترمیم کا معاملہ موخرکردیا گیا۔ ذرائع کے...
اسلام آباد سپریم کورٹ آف پاکستان میں مجوزہ آئینی ترمیم کو کالعدم قرار دینے کی درخواست دائر کردی گئی۔...
اسلام آبادالیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف انٹرا پارٹی کیس کے حوالے سے کاز لسٹ جاری کردی۔پی ٹی آئی...
اسلام آ باد وفاقی حکومت نےعید میلاد النبیﷺ کے موقع پر قیدیوں کی سزاؤں میں90روز کی خصوصی کمی کا فیصلہ کیا ہے-...
راولپنڈی بانی پی ٹی آئی عمران خان اور انکی اہلیہ بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ 2کیس کا ٹرائل ایف آئی اے...
اسلام آ باد وفاقی بیورو کر یسی میں تقرر و تبادلو ں کا نوٹیفکیشن جا ری ،وفاقی حکومت نے پنجاب حکومت میں تعینات...
اسلام آبادسپریم کورٹ نے ʼʼخیبر پختونخواء اسمبلی کے اراکین کو ترقیاتی فنڈز کے اجراʼʼ سے متعلق مقدمہ کی...