کراچی ( اسٹاف رپورٹر)سندھ میں50 سے 100 یونٹس بجلی استعمال کرنے والوں کو مفت بجلی فراہم کرنے کا فیصلہ، یہ فیصلہ وزیراعلیٰ ہاؤس میں ہونے والے اجلاس میں کیا گیا جس میں مختلف تجاویز پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں وزیر پی اینڈ ڈی و توانائی ناصر شاہ، وزیراعلیٰ کے مشیر برائے کوآپریٹو سوسائٹیز احسن مزاری، چیف سیکرٹری آصف حیدر شاہ، وزیراعلیٰ کے پرنسپل سیکریٹری آغا واصف، سیکرٹری توانائی مصدق خان اور دیگر نے شرکت کی ،تفصیلات کے مطابق جمعہ کو وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو کے پروگرام پر عملدرآمد کے تحت گرڈ سے باہر رہنے والے صارفین کو شمسی توانائی کے حل کے ذریعے 50 سے 100 یونٹس بجلی استعمال کرنے والوں کو مفت بجلی فراہم کی جائے گی، وزیر توانائی ناصر شاہ نے وزیراعلیٰ کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ تقریباً 80 ہزار گھرانے ماہانہ 50 میگاواٹ بجلی استعمال کر رہے ہیں جن میں کے الیکٹرک کے 441483، حیسکو میں 229338 اور سیپکو میں 125500 دائرہ اختیار میں شامل ہیں۔ اسی طرح ماہانہ 100 میگاواٹ بجلی استعمال کرنے والے گھرانوں کی تعداد 1.9 ملین ہے۔
کراچی سعودی اتھارٹی نے حقوق دانشکی خلاف ورزیوں کے خلاف بڑا قدم اٹھاتے ہوئے 7900 سے زائد ویب سائٹس کو بلاک اور...
کراچی اسرائیل کی سپریم کورٹ نے وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو کے شین بیٹ کے سربراہ رونن بار کو برطرف کرنے کے...
اسلام آ باد قومی اسمبلی کے وقفہ سوالات کے دوران رنگ گورا کرنے والی کریم کی بازگشت سنی گئی۔ پیپلز پارٹی کی ایم...
اسلام آباد پاکستان میں قائم مقام امریکی سفیر نتالی بیکر کی اہم ملاقاتیں ،غیرمعمولی طور پر فعال سفارتی...
کراچی جیوکے پروگرام ”آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ “ میں میزبان شاہزیب خانزادہ نے اپنا تجزیہ پیش کرتے ہوئے...
اسلام آ باد وزیراعظم شہباز شریف نے مسجد نبوی میں نماز جمعہ ادا کی اور وفد کے ہمراہ روضہ رسول کی زیارت کی...
کراچیپاکستان کے سابق کپتانوں اور ماضی کے عظیم کرکٹرز نےانٹر نیشنل کرکٹ کونسل سے مطالبہ کیا ہے کہ انٹر نیشنل...
کراچی بینکاک میں سربراہی اجلاس میں مودی یونس ملاقات کا امکان کم ہے،سمٹ کے دوران غیر رسمی طور پر رہنماؤں کا...