اسلام آباد(نمائندہ جنگ)جوڈیشل کمیشن آف پاکستان نے جسٹس ریٹائرڈ سردار طارق مسعود اور جسٹس ریٹائرڈ مظہر عالم میاں خیل کو ایک سال کے لئے سپریم کورٹ میں بطور ایڈہاک جج مقرر کرنے کی منظوری دیدی ، ذرائع کے مطابق جمعہ کے روز کمیشن کے چیئرمین وچیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس منعقدہوا جس میں ایک سال کیلئے جسٹس ریٹائرڈ سردار طارق مسعود اور جسٹس ریٹائرڈ مظہر عالم میاں خیل کے ناموں کی منظوری دی گئی ،ذرائع کا کہنا ہے کہ جسٹس منیب اختر نے دونوں امیدواروں کے ناموں کی مخالفت کی جبکہ جسٹس منصورعلی شاہ اور جسٹس یحیٰ آفریدی نے صرف جسٹس مظہر عالم میاں خیل کے نام کی مخالفت کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ وہ اس سے قبل یہ عہدہ لینے سے انکار کر چکے ہیں ،ذرائع کایہ بھی کہنا ہے کہ جسٹس(ر)سردار طارق مسعود کے نام پر جسٹس منیب اختر کے علاوہ کمیشن کے باقی تمام ارکان نے اتفاق رائے کیاجبکہ جسٹس ریٹائرڈ مظہر عالم میاں خیل کا نام 3-6 کے تناسب سے منظور کیا گیا۔
اسلام آباد وزیر اعظم شہبازشریف برطانوی ہم منصب ’کیئر اسٹارمر‘ سے پہلی ملاقات اکتوبر کے پہلے ہفتے میں کریں...
اسلام آباد وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ امریکا سے واپسی تک آئینی ترمیم کا معاملہ موخرکردیا گیا۔ ذرائع کے...
اسلام آباد سپریم کورٹ آف پاکستان میں مجوزہ آئینی ترمیم کو کالعدم قرار دینے کی درخواست دائر کردی گئی۔...
اسلام آبادالیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف انٹرا پارٹی کیس کے حوالے سے کاز لسٹ جاری کردی۔پی ٹی آئی...
اسلام آ باد وفاقی حکومت نےعید میلاد النبیﷺ کے موقع پر قیدیوں کی سزاؤں میں90روز کی خصوصی کمی کا فیصلہ کیا ہے-...
راولپنڈی بانی پی ٹی آئی عمران خان اور انکی اہلیہ بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ 2کیس کا ٹرائل ایف آئی اے...
اسلام آ باد وفاقی بیورو کر یسی میں تقرر و تبادلو ں کا نوٹیفکیشن جا ری ،وفاقی حکومت نے پنجاب حکومت میں تعینات...
اسلام آبادسپریم کورٹ نے ʼʼخیبر پختونخواء اسمبلی کے اراکین کو ترقیاتی فنڈز کے اجراʼʼ سے متعلق مقدمہ کی...