مائیکروسافٹ سروسز میں خلل، کئی ممالک میں ایئرلائنز، بینک و دیگر ادارے متاثر

20 جولائی ، 2024

پیرس(ایجنسیاں)مائیکروسافٹ کے کلاؤڈ کمپیوٹنگ سروسزمیں خلل کے باعث دنیا بھر میں کمپنیوں کو خدمات کی فراہمی میں مشکلات کا سامنا‘ کئی ممالک میںایئرلائنز‘بینک ‘ٹی وی چینلز ‘اسٹاک مارکیٹیں ودیگر ادارے متاثر ‘ہزاروں پروازیں معطل ‘ نیوز آؤٹ لیٹس نشریات جاری رکھنے سے قاصر ‘ کاروباری ادارے لین دین نہ ہوسکا‘ اس تکنیکی مسئلے کی اصل وجہ ایک سائبر سکیورٹی کمپنی ہے جس کا نام کراؤڈ اسٹرائیک ہے‘اس کمپنی کی جانب سےاینٹی وائرس میں ایک ایسا اپ ڈیٹ بھیجا گیا تھا جس نے کمپیوٹر نظام میں تکنیکی خرابی کا آغاز کیا ۔ سائبرسکیورٹی کمپنی کراؤڈ اسٹرائیک کی جانب سے اعتراف کیا گیا ہے کہ اس فنی خرابی کی وجہ وہی ہیں۔ کمپنی کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ونڈو ہوسٹس کے ایک اپ ڈیٹ میں خرابی پائی گئی جسے دور کیا جا رہا ہے۔کمپنی کے مطابق یہ سکیورٹی کا مسئلہ نہیں اور نا ہی سائبر حملہ ہے۔