سیاسی جماعت کالعدم ہونے پر عہدیدار تاحیات نااہل نہیں ہونگے‘ ماہرین

20 جولائی ، 2024

اسلام آباد (رپورٹ:حنیف خالد) آئینی ماہرین کے مطابق پولیٹیکل آرڈر 2002 پارلیمنٹ کے منظور کئے گئے الیکٹورل ایکٹ 2017ء میں منسوخ کر دیا گیا۔ آئین کے آرٹیکل 17/2کو شامل کیا گیا کہ اگر عدالت عظمیٰ کسی سیاسی جماعت کو کالعدم قرار دینے کے حکومتی فیصلے کی توثیق کر دے تو تحلیل شدہ پارٹی کے مرکزی اور صوبائی عہدیدار پانچ سال تک کسی بھی الیکشن کے اہل نہیں رہتے۔لیکن اس وقت کے چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں بنائے گئے بنچ نے پانچ سال کی بجائے نوازشریف کو تاحیات نااہل کر کے انکی پارٹی مسلم لیگ (ن) کی سربراہی سے بھی ہٹا دیا اور انکےسینٹ کیلئے جاری ٹکٹوںکو بھی منسوخ کردیئے آئین میں انجمن سازی کی اجازت دینے والے آرٹیکل17/2میں کہا گیا ہے کہ ہر شہری کو جو ملازمت پاکستان میں نہ ہو پاکستان کی حاکمیت اعلیٰ سالمیت کے مفاد میں قانون کے ذریعے عائد کردہ معقول پابندیوں کے تابع ہو۔