کے پی اسمبلی میں آپریشن عزم استحکام کیخلاف قراردا د منظور

20 جولائی ، 2024

پشاور(نمائندہ جنگ)خیبرپختونخوا اسمبلی نے تحریک انصاف کے بانی چیئرمین کی رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے تحریک انصاف پر ممکنہ پابندی ، آپریشن عزم استحکام، سپریم کورٹ میں ایڈہاک ججزکی تعیناتی اورالیکشن کمیشن کےخلاف قراردادوں کی منظوری دیتے ہوئے خبر دار کیا ہے کہ اگر صوبائی حکومت کو اعتماد میں لئے بغیر کوئی آپریشن کیا گیا تو تمام نقصانات کی ذمہ داری وفاقی حکومت پر عائد ہوگی،، آپریشن مسائل کا حل نہیں ۔