اسلام آ باد (رانا غلام قادر )وفاقی بیورو کر یسی میں تقرر و تبادلے ، نوٹیفکیشن جا ری ،ڈپٹی سیکریٹری داخلہ اور پا کستان ایڈمنسٹریٹو سروس کی گریڈ18 کی افسر رانی حفصہ کنول کو تبدیل کرکے ڈپٹی سیکریٹری پاور ڈویژن تعینات کیا گیا،پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس گریڈ 18 کے محمد عبداللہ محمود کا وفاق سے پنجاب حکومت تبادلہ کیاگیا ،محمد عبداللہ محمود اسلام آباد انتظامیہ میں تعینات تھے۔ سیکشن افسر ایوی ایشن ڈویژن اور او ایم جی کی گریڈ18 کی افسر وجیہ بشیر کو تبدیل کرکے سیکشن افسر فنا نس ڈویژن تعینات کیا گیا ۔اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تقرر و تبادلوں کے نوٹیفکیشن جاری کر دیے ہیں ،دریں اثنا ء سی ڈی اے کے انجنئر نگ ونگ کے تقرری کے منتظر گریڈ بیس کے افسر سید منظور حسین شاہ کو ڈی جی ای اینڈ ایم کے عہدے پر تعینات کیا گیا ۔ ڈی جی ای اینڈ ایم محمدخالد نوازکو ایچ آر رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ۔
واشنگٹن صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران کو آبنائے ہرمز سے گزرنے والے ٹینکروں سے فیس وصول نہیں کرنی چاہیے۔ٹرمپ...
اسلام آباد وفاقی حکومت کےقرضوں کے سارےریکارڈٹوٹ گئے۔مرکزی حکومت کےقرضےبڑھ کرنئی بلند ترین سطح اناسی...
اسلام آباد صدر مملکت آصف علی زرداری نے مسجد اقصیٰ پر دھاوا بولنے کے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے بین...
اسلام آباد ٹیلی کام فاؤنڈیشن کے موجودہ صدر و چیف ایگزیکٹو آفیسر کی ماہانہ تنخواہ اور دیگر مراعات کی...
اسلام آباد چیئرمین نیب نے بدعنوانی مقدمات کی مؤثر تحقیقات کیلئے 10 افسران نیب ہیڈکوارٹرز اسلام آباد...
اسلام آ باد پاکستان اور بھارت کے درمیان13معاہدے نافذ العمل ، تفصیلات پارلیمنٹ میں پیش ۔ پاکستان کی جانب سے...
کراچی آبنائے ہرمز پر ایران کا نیا پروٹوکول، جہازوں سے ٹیکس لینے کی تیاری، تہران کافی بیرل ایک ڈالر تک ٹیکس...
اسلام آباد پاکستان کی معاونت سے امریکہ-ایران جنگ بندی؛ تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی، پس پردہ سفارت کاری سے خام...