تحریک انصاف پر پابندی کے حوالے سے امریکی تحفظات قابل قبول نہیں،پاکستان

20 جولائی ، 2024

اسلام آ باد (آئی این پی )ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف پر پابندی کے حوالے سے امریکی تحفظات قابل قبول نہیں ہیں، یہ تحفظات پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت ہیں، دوسرے ممالک کو پاکستان کے داخلی معاملے پر تبصروں سے گریز کرنا چاہیے،پاکستان اپنے اندرونی مسائل خود حل کرسکتا ہے، پاکستان میں دہشت گردی کے لئے افغان سرزمین کا استعمال قابلِ تشویش ہے، افغان حکومت کے ساتھ صاف بات چیت کی ہے ۔ ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے اسلام آباد میں ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران کہ تحریک انصاف پر پابندی کے حوالے سے امریکی تحفظات قابل قبول نہیں ہیں۔