شہباز شریف کی عمان کو دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے تعاون کی پیشکش

20 جولائی ، 2024

اسلام آباد (آئی این پی ) وزیراعظم شہباز شریف نے عمان کو دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے تعاون کی پیشکش کرتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان اور عمان کے تعلقات مشترکہ تاریخ، عقیدے اور ثقافت پرمبنی ہیں ۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف سے عمان کے سفیر فہد سلیمان خلف الخروسی کی ملاقات ہوئی۔ وزیراعظم نے مسقط کے ضلع وادی کبیر میں امام بارگاہ پر دہشت گرد حملے کی مذمت کی اور شہید پاکستانیوں کی میتوں کی واپسی اور زخمیوں کے علاج کے لیے عمان کے تعاون کو سراہا۔ شہباز شریف نے سلطان ہیثم بن طارق کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ وزیراعظم کی طرف سے سلطان ہیثم بن طارق کو دورہ پاکستان کی دعوت دینے کا اعادہ کیا گیا۔