کراچی (ٹی وی رپورٹ)الیکشن کمیشن کی جانب سے سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کرنے کا فیصلہ اس پر جیو کی خصوصی نشریات میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر قانون دان احسن بھون نےکہاکہ الیکشن کمیشن کے پاس کوئی دوسرا راستہ نہیں کہ وہ سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد نہ کرے،سینئراینکر پرسن شاہ زیب خانزادہ نےکہاکہ الیکشن کمیشن کے پاس کوئی آپشن نہیں ہے جب انہوں نے عملدرآمد کرنے کی حامی بھرلی ہے تو پھر عملدرآمد کرنا پڑے گا، سینئر صحافی اور تجزیہ کار سہیل وڑائچ نے کہا کہ اس فیصلے کے اندر چھپی ہوئی جو بات ہے وہ یہ کہ الیکشن کمیشن اس کی ایسی تشریحات کرے گا اور ایسی وضاحتیں مانگیں گے کہ جس سے عملدرآمد میں تاخیر ہوگی ۔ ایسا لگتا ہے کہ حکومت الیکشن کمیشن اور جوہمارے فیصلہ ساز ہیں انہوں نے اس فیصلے کو مانا نہیں ہے او روہ اس کے راستے میں جو توجیحات ہیں وہ ضرور ڈالیں گے ۔ جس طرح سے الیکشن کا فیصلہ نہیں مانا گیا تھا تو میرا خیال ہے اس وقت بھی حکومت کا کوئی موڈ نہیں لگتا اور الیکشن کمیشن بھی شاید ان کا ساتھ دے گا ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا جب سپریم کورٹ کوئی فیصلہ کردیتی ہے تو پھرنہ حکومت کے پاس نہ مقتدرہ کے پاس اور نہ الیکشن کمیشن کے پاس کسی کے پاس بھی راستہ نہیں کہ اس پر عملدرآمد نہ کرے اس پر عملدرآمد ہر صورت کرنا ہوتا ہے ہاں یہ ہے کہ آپ ریویو کرسکتے ہیں اپنے تحفظات پیش کرسکتے ہیں تاہم عملدرآمد کرنا تو پڑتا ہے۔
اسلام آباد پارلیمانی قومی سلامتی کمیٹی اجلاس افطار سے نصف گھنٹہ قبل ختم ہو گیا ، اجلاس کے اختتام پر سپیکر...
اسلام آباد وزیر اعظم شہباز شریف 23 مارچ کو آئی ایم ایف کی منظوری کے بعد بجلی کے نرخ میں 8روپے فی یونٹ کمی کرنے...
اسلام آباد پارلیمانی قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس سے قبل وزیر اعظم شہباز شریف اور آرمی چیف جنرل سید عاصم...
اسلام آباد پاکستان کی انفارمیشن ٹیکنالوجی کی برآمدات صرف فروری کے مہینے میں 305 ملین ڈالر تک پہنچ گئیں، جو...
اسلام آباد وزیراعظم شہباز شریف آج بدھ کو سعودی عرب کے دورے پر روانہ ہونگے۔ وزیر اعظم 19 سے 22 مارچ تک سعودی...
بنوں ، چارسدہ محکمہ انسداد دہشتگردی نے بنوں اور چارسدہ میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔...
ڈیرہ اسماعیل خان ڈیرہ اسما عیل خان میں سکیورٹی فورسز نے تھانہ درابن پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنا دیا۔...
اسلام آبادصدر مملکت آصف علی زرداری نے اسلام آ باد سبارڈی نیٹ جو ڈیشری سروس ٹر یبونل کی تشکیل نو کردی...