نیویارک (تجزیہ : عظیم ایم میاں) ری پبلکن پارٹی کے کنونشن سے صدارتی امیدوارکی نامزدگی حاصل کرنے کے بعد خطاب کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ کا لہجہ ‘ حکمت عملی اور عوام سے وعدوں کا اندازان کی شخصیت اور عوامی امیج سے قدرے مختلف تھا۔ٹرمپ اس بار تبدیل شدہ نظرآرہے تھے ۔ انہوں نے یوکرین جنگ ختم کرنے کا وعدہ اور امریکا سے غربت مٹانے کا عزم ظاہرکیاجبکہ اسرائیلی یرغمالیوں کی واپسی کا بھی مطالبہ کیا۔ان کے لہجہ میں جارحیت، مخالفانہ طنز اور سرمایہ دارانہ انداز اور جماعتی انداز کی بجائے ملک اور قوم کو متحد کرنے اور اپنے حامیوں کے ساتھ ساتھ اپنے سیاسی مخالفین امریکیوں کے بھی صدر کہلوانے کی صلح جوئی پر مبنی حکمت عملی کے الفاظ اور نرم ادائیگی کارفرما تھی۔ انہوں نے کوئی نئی جنگ نہ چھیڑنے کا ذکر کئے بغیر یو کرین کی جنگ ختم کرنے کا ذکر بھی کیا۔ غزہ کی جنگ کے بارے میں خاموشی کا لہجہ تھا البتہ حماس کو اسرائیلی یرغمالیوں کو واپس کرنے کا پرزور مطالبہ ضرور کیا اور غزہ کی جنگ کو بائیڈن حکومت کی ذمہ داری قرار دیا۔
اسلام آباد رکن قومی اسمبلی خواجہ شیراز نے بلوچستان کی صورتحال پر ایوان میں بحث کرنے کی قرارداد پیش کر دی۔...
اسلام آبادتحریک انصاف کے ارکان اسمبلی کی پارلیمنٹ ہائوس میں گرفتاریوں کے معاملہ پر سپیکر قومی اسمبلی سردار...
پشاور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سردار علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ چاپلوس ، چمچہ نہ ہی کسی کا غلام ہوں ، ہم...
اسلام آباد قومی اسمبلی میں 8اور سینٹ میں5ارکان کے ووٹوں کی طاقت سے حالیہ دنوں میں قومی سیاست کی توجہ کا مرکز...
کراچی جیو کے پروگرام ”آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ...
اسلام آ باد وفاقی دار الحکومت اسلام آ باد کی سیا ست میں اہم پیش رفت ہے کہ وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے...
کراچیاسٹیٹ بینک کی زری پالیسی کا اعلان آج ہوگا جس میں شرح سود میں غیر معمولی کمی کا امکان ہے ‘مالیاتی ماہرین...
رحیم یار خان ،کوٹ سمابہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 171میں ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ آج 12 ستمبر کو ہو گی جس میں...