کراچی (ٹی وی رپورٹ)جیو کے پروگرام ’’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر تجزیہ کار عاصمہ شیرازی نے کہا ہےکہ میرا خیال ہے کہ حکومت پینک نہیں کررہی بلکہ باقاعدہ سوچی سمجھی اسکیم کے تحت resistance mode میں آرہی ہے، یہ بہت سوچی سمجھی اسکیم ہے اس میں نہ شہباز شریف آگے آئے ہیں نہ فی الحال میاں نواز شریف آگے آئے ہیں، لگتا ہے کہ مریم نواز کو سامنے کیا گیا ہے یا وہ خود سامنے آئی ہیں اور اب وہ عدلیہ مخالف بیانیہ لے کرآگے چلیں گی، عدلیہ کو بھی اس آئین کی اسی طرح سے پاسداری کرنی ہے جس طرح سے پاکستان کی فوج کو کرنی ہے ، سینئر تجزیہ کارسہیل وڑائچ نے کہاکہ سپریم کورٹ چونکہ سب سے سپریم باڈی ہے اس کا جب فیصلہ آجاتا ہے تو پھر چوں چرا کی گنجائش نہیں ہوتی، مجھے تو کوئی سانحہ ہوتا نظر آرہا ہے، وہ سانحہ کیا ہوگا کس شکل میں ہوگا یہ تو مجھے نہیں اندازہ، لیکن جب لڑائی ہوتی ہے تو یہ پتا نہیں ہوتا کہ میرا مکا اس کی آنکھ میں لگے گا یا اس کے دل پر جاکر لگے گا، یا اس کا مکا مجھے کہاں لگے گا، سینئر تجزیہ کارعمر چیمہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی اتنا فری ایجنٹ نہیں کہ وہ آئینی پوزیشن سنبھالنے کے بعد ان پر پریشر نہیں آیا، بنیادی طور پر یہ سارا ایک ارینجمنٹ ہے جس کے تحت انہوں نے اپنی خواہش کا اظہار کیا اور وہ چیزیں ان کو مل گئیں، گورننس وہ کرنہیں رہے لیکن یقیناً وہ برابر کے اسٹیک ہولڈر ہیں۔سینئر تجزیہ کار عاصمہ شیرازی نے کہاکہ میرا خیال ہے کہ حکومت پینک نہیں کررہی بلکہ باقاعدہ سوچی سمجھی اسکیم کے تحت resistance mode میں آرہی ہے، اس دن بھی ہم بات کررہے تھے کہ دو گروپس دو اداروں کے ساتھ جڑ گئے ہیں اور وہ پراکسیز بن گئے ہیں، اسی طرح سے جو سیاسی گروپس ہیں، اب ایک گروپ جو ہے ظاہر ہے وہ یہ چاہتا ہے کہ سیاسی لوگ آگے آکر ان ساری چیزوں کی اونرشپ لیں کیونکہ اس وقت اگر اسٹیبلشمنٹ کو دیکھا جائے تو وہ بالکل فور فرنٹ پر تحریک انصاف کی تمام جو بندوقیں ہیں ان کے سامنے وہ کھڑی ہے، ایک طرح سے مسلم لیگ نواز پر دباؤ بھی بے تحاشہ ہے کہ وہ اس پوری صورتحال کو اون کرے اور ایک سیاسی بیانیہ بنانے کی کوشش کرے۔اس وقت جو عمران خان ہیں، عمران خان کے حوالے سے ہم بات کرتے ہیں اور ہمیں ان پر ظلم بھی کافی نظر آتے ہیں لیکن مسئلہ یہ ہے کہ وہ بھی آرمی چیف کے علاوہ کسی سے بات نہیں کرنا چاہتے، وہ سیاسی لوگوں کو جب ہم بات کرتے ہیں کیا وہ کسی سیاستدان کو اتنا معتبر تصور کرتے ہیں کہ ان کے ساتھ بات ہو؟، وہ سب کی نفی اپنے آپ کو سمجھتے ہیں کہ یا وہ رہیں گے یا میں رہوں گا، اس سارے عمل میں صورتحال بہت پیچیدہ ہوگئی ہے، الیکشن کمیشن نے بنیادی طور پر آج باتوں ہی باتوں میں یعنی جو انہوں نے اپنی ان ہاؤس کارروائی کو پبلک کردیا ہے، باتوں ہی باتوں میں انہوں نے پوچھا کہ ہم تو عمل کرنا چاہتے ہیں لیکن ہمیں بتائیں ، ہم اپنے قانونی ماہرین کو کہہ رہے ہیں کہ کون کون سے ایسے مسائل ہیں جدھر ہمیں عدالت سے رہنمائی لینی چاہئے، نارمل حالات میں تو ان کے سوالات بہت جینوئن ہیں کہ اگر قانون میں لکھا ہوا ہے کہ کسی آدمی کی پارٹی نے کوئی ٹکٹ جاری نہیں کیا تو جو پی ٹی آئی کے ساتھ affiliation تو کافی نہیں ہوگی ، ایک حلقے میں بہت سارے لوگ ہیں جو پی ٹی آئی سے وابستہ ہوں گے تو ہر بندہ ادھر نہیں جاسکتا ایک ٹکٹ اس چیز کی علامت ہے۔ بعد میں حالات جو چل رہے ہیں وہ اپنی جگہ پر ہیں میں قانونی طور پر اگر بات کروں تو اس میں وہ اس کو جاری نہیں کرسکتے تھے، اسی طرح جو دوسرے 41 امیدوار ہیں یا ایم این ایز ہیں انہوں نے تو اپنی وابستگی بھی ظاہر نہیں کی، اور جو قانون کے مطابق تین دن کا ٹائم ہے اس دوران وہ سنی اتحاد کونسل میں چلے گئے ہیں، اب عدالت کہہ رہی ہے کہ ان کو واپس بھیجیں، اب واپس بھیجنے کیلئے بھی کوئی طریقہ کار تو وضع کرنا پڑے گا۔سینئر تجزیہ کارسہیل وڑائچ نے کہاکہ میں تو اسے deperate move ہی کہوں گا، میں یہ سمجھتا ہوں کہ چاہے وہ ہماری اسٹیبلشمنٹ ہو، چاہے اتحادی حکومت ہو، دیکھیں ان کی لمٹ اس وقت ختم ہوگئی جب یہ سپریم کورٹ کا فیصلہ آگیا، سپریم کورٹ کے فیصلے سے پہلے یہ اپنے دلائل دیتے، لوگوں کو قائل کرتے۔
اسلام آباد وزیر اعظم شہبازشریف برطانوی ہم منصب ’کیئر اسٹارمر‘ سے پہلی ملاقات اکتوبر کے پہلے ہفتے میں کریں...
اسلام آباد وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ امریکا سے واپسی تک آئینی ترمیم کا معاملہ موخرکردیا گیا۔ ذرائع کے...
اسلام آباد سپریم کورٹ آف پاکستان میں مجوزہ آئینی ترمیم کو کالعدم قرار دینے کی درخواست دائر کردی گئی۔...
اسلام آبادالیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف انٹرا پارٹی کیس کے حوالے سے کاز لسٹ جاری کردی۔پی ٹی آئی...
اسلام آ باد وفاقی حکومت نےعید میلاد النبیﷺ کے موقع پر قیدیوں کی سزاؤں میں90روز کی خصوصی کمی کا فیصلہ کیا ہے-...
راولپنڈی بانی پی ٹی آئی عمران خان اور انکی اہلیہ بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ 2کیس کا ٹرائل ایف آئی اے...
اسلام آ باد وفاقی بیورو کر یسی میں تقرر و تبادلو ں کا نوٹیفکیشن جا ری ،وفاقی حکومت نے پنجاب حکومت میں تعینات...
اسلام آبادسپریم کورٹ نے ʼʼخیبر پختونخواء اسمبلی کے اراکین کو ترقیاتی فنڈز کے اجراʼʼ سے متعلق مقدمہ کی...