اسلام آباد (نمائندہ جنگ)تحریک لبیک پاکستان نے حکومت کی طرف سے مطالبات تسلیم کرنے کی یقین دہانی پر سات روز بعد راولپنڈی اسلام آباد کے سنگم فیض آباد انٹر چینج پر دھرنا ختم کر دیا ۔ اس ضمن میں ٹی ایل پی اور حکومت کے مابین باقاعدہ مذاکرات ہوئے جس میں حکومت نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو دہشت گرد قرار دے دیا ۔فلسطینی مسلمانوں کی ضرورت کو مد نظر رکھ کر غذائی اور طبی امداد روانہ کرنے کا اعلان کیا ۔31جولائی سے قبل ایک ہزار ٹن غذائی اور طبی امداد روانہ کر دی جائے گی ۔حکومت کی طرف سے غزہ کی وزار ت صحت اور سماجی بہبود کے ساتھ باضابطہ رابطہ رکھنے کے عزم کا اظہار کیا گیا ۔ حکومت نے وعدہ کیا کہ سرکاری سطح پر فلسطین کے مظلوم مسلمانوں ،بچوں اور خواتین سے اظہار یکجہتی کے لئے اسرائیلی مصنوعات اور ایسی تمام کمپنیاں جو اسرائیل کے ظلم میں شریک ہیں ان کا بائیکاٹ جاری رکھا جائے گا۔ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کے لئے حکومت اپنی کوششوں کو مزید تیز کرے گی ۔ معاہدے پر وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ رانا ثنا اللہ خان ، وفاقی وزیر برائے اطلاعات ونشریات عطا اللہ تارڑ ، تحریک لبیک پاکستان کے رکن شوریٰ ڈاکٹر شفیق امینی اور علامہ غلام عباسی فیضی نے دستخط کیے ۔ مطالبات منظو رہونے پر تحریک لبیک کے کارکن خوشی کے نہال ہو گئے اور انہوں نے مظلوم فلسطینیوں کے حق میں نعرے بازی کر کے اپنی خوشی کا اظہار کیا ۔
اسلام آباد وزیر اعظم شہبازشریف برطانوی ہم منصب ’کیئر اسٹارمر‘ سے پہلی ملاقات اکتوبر کے پہلے ہفتے میں کریں...
اسلام آباد وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ امریکا سے واپسی تک آئینی ترمیم کا معاملہ موخرکردیا گیا۔ ذرائع کے...
اسلام آباد سپریم کورٹ آف پاکستان میں مجوزہ آئینی ترمیم کو کالعدم قرار دینے کی درخواست دائر کردی گئی۔...
اسلام آبادالیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف انٹرا پارٹی کیس کے حوالے سے کاز لسٹ جاری کردی۔پی ٹی آئی...
اسلام آ باد وفاقی حکومت نےعید میلاد النبیﷺ کے موقع پر قیدیوں کی سزاؤں میں90روز کی خصوصی کمی کا فیصلہ کیا ہے-...
راولپنڈی بانی پی ٹی آئی عمران خان اور انکی اہلیہ بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ 2کیس کا ٹرائل ایف آئی اے...
اسلام آ باد وفاقی بیورو کر یسی میں تقرر و تبادلو ں کا نوٹیفکیشن جا ری ،وفاقی حکومت نے پنجاب حکومت میں تعینات...
اسلام آبادسپریم کورٹ نے ʼʼخیبر پختونخواء اسمبلی کے اراکین کو ترقیاتی فنڈز کے اجراʼʼ سے متعلق مقدمہ کی...