بلدیاتی انتخابات کے بغیر جمہوریت نامکمل، مسائل بڑھ جاتے ہیں، ثروت قادری

29 نومبر ، 2021

کراچی،لاہور ( اسٹاف ر پو ر ٹر ) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ نوجوان ملک وقوم کا مستقبل ہیں عملی سیاست میں نوجوان آگے بڑھیں،ملک میں چند خاندانوں کا سیاست پر قبضہ جمہوریت کا استحصال ہے،جمہوری اداروں کو مستحکم کئے بغیر جمہوریت کو مضبوط نہیں کیا جاسکتا،،تعلیم اور انصاف کے بغیر کوئی معاشرہ ترقی نہیں کرسکتا،جہالت اور بے انصافی کے اندھیروں و ختم کرکے ہی آگے بڑھا جاسکتا ہے، پارلیمنٹ، عدلیہ ،فوج ہمارے آئینی ادارے ہیں اس کا احترام ہر محب وطن پر قومی وآئینی فرض ہے،بلدیاتی انتخابات کے بغیر جمہوریت نامکمل اور عوامی مسائل بڑھ جاتے ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ شب آل پاکستان سنی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔