پرتشدد مظاہرے، 105 اموات کے بعد بنگلادیش بھر میں کرفیو نافذ، فوج طلب

20 جولائی ، 2024

کراچی(نیوزڈیسک)بنگلہ دیش میں کشیدہ حالات کے باعث وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد نے ملک بھر میں کرفیو نافذ کردیا جبکہ ملک میں کئی روز کے مظاہروں کے بعد فوج طلب کرلی گئی۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بنگلہ دیش میں حکومت نے احتجاج سے نمٹنے کے لیے ملک بھر میں کرفیو نافذ کرکے فوج کو طلب کرلیا ہے۔بنگلہ دیشی وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ملک میں کرفیو نافذ کرنے اور فوج طلب کرنے کا فیصلہ سول انتظامیہ کی مدد کے لیے کیا گیا ہے۔شیخ حسینہ واجد کے پریس سیکریٹری نعیم الاسلام خان نے میڈیا کو بتایا کہ ’حکومت نے کرفیو نافذ کرنے اور سویلین حکام کی مدد کے لیے فوج کو تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔