اسلام آباد(جنگ رپورٹر)جوڈیشل کمیشن آف پاکستان نے جسٹس ریٹائرڈ سردار طارق مسعود اور جسٹس ریٹائرڈ مظہر عالم میاں خیل کو ایک سال کے لئے سپریم کورٹ میں بطور ایڈہاک جج مقرر کرنے کی منظوری دیدی ، ذرائع کے مطابق جمعہ کے روز کمیشن کے چیئرمین وچیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس منعقدہوا جس میں ایک سال کیلئے جسٹس ریٹائرڈ سردار طارق مسعود اور جسٹس ریٹائرڈ مظہر عالم میاں خیل کے ناموں کی منظوری دی گئی ،ذرائع کا کہنا ہے کہ جسٹس منیب اختر نے دونوں امیدواروں کے ناموں کی مخالفت کی جبکہ جسٹس منصورعلی شاہ اور جسٹس یحییٰ آفریدی نے صرف جسٹس مظہر عالم میاں خیل کے نام کی مخالفت کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ وہ اس سے قبل یہ عہدہ لینے سے انکار کر چکے ہیں ،ذرائع کایہ بھی کہنا ہے کہ جسٹس(ر)سردار طارق مسعود کے نام پر جسٹس منیب اختر کے علاوہ کمیشن کے باقی تمام ارکان نے اتفاق رائے کیاجبکہ جسٹس ریٹائرڈ مظہر عالم میاں خیل کا نام 3-6 کے تناسب سے منظور کیا گیا۔ یاد رہے کہ سپریم کورٹ میں 17ججوں کی نشستیں مکمل ہونے کے بعد مقدمات کا لوڈ ختم کرنے کیلئے ایڈہاک جج کے طور مقرر کرنے کیلئے 4 سابق ججوں کے نام تجویز کیے گئے تھے ،جن میں سے جسٹس ریٹائرڈ مشیر عالم، جسٹس ریٹاٹرڈ مقبول باقرنے ایڈہاک جج بننے سے معذرت کرلی تھی ۔
اسلام آ باد وزیر اعظم شہباز شریف نے قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات میں وزراء کی جگہ جوا ب دینے کیلئے 20 پار...
اسلام آباد عمران کے سوشل میڈیا اکائونٹ سے دھمکی آمیز پوسٹ، FIA کی تحقیقات شروع،بانی پی ٹی آئی کا کو سائبر...
اسلام آباد ایف بی آر میں انتظامی اور پالیسی تبدیلیوں کو لاگو کرنے کے لیے اوور ہالنگ پلان کو حتمی شکل دینے...
اسلام آباد 26 ویں آئینی ترمیم،41 آزاد میں سے5کھل کر حمایت میں ووٹ دینگے امکان ہے کہ پاکستان مسلم لیگ نون کے...
اسلام آبادجسٹس منیب کی جوڈیشل کمیشن کا اجلاس موخر کرنے کی تجویز، کمیشن کا اختلاف،جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں...
اسلام آباد 8ستمبر کی شب جلسے کے بعد وزیراعلیٰ KPکی پراسرار گمشدگی ؛حقیقت سامنے آگئی،8ستمبر کو سنگجانی کے...
اسلام آباد افغانستان کیلئے پاکستان کے خصوصی نمائندے، سفیر آصف علی درانی اپنے عہدے سے مستعفی ہو چکے ہیں اور...
اسلام آباد احتساب عدالت اسلام آباد کے جج ناصر جاوید رانا نے 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس میں اشتہاری ملزم زلفی...