اسلام آ باد (رانا غلام قادر) ٹاپ بیورو کریسی کیلئے اہم خبر ہے کہ گریڈ 21میں ترقی کیلئے لازمی نیشنل مینجمنٹ کورس کیلئے مختلف سروس گروپوں اور وفاقی محکموں کے گریڈ20کے 43افسروں کی نامزدگی کی گئی ہے۔پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے دس ‘پولیس سروس کے پانچ ‘سیکر ٹیریٹگرو پ کے تین ‘ پا کستان آڈٹ اینڈ اکا ئونٹس سروس کےچار ‘ ان لینڈ ریونیو سروس کے پانچ ‘ پا کستان کسٹم سروس کے چار ‘ انفار میشن گروپ ‘ پوسٹل گروپ اور اکا نو مسٹ گروپ کے ایک ایک افسر کی نامزدگی کی گئی ہے۔ اسٹیبلشمنٹڈویژن نےریکٹر نیشنل سکول آف پبلک پا لیسی لاہور کو نامزدگی کا مراسلہ بھیج دیا ہے۔ نیشنل مینجمنٹکورس ( NMC) نیشنل سکول آف پبلک پالیسی لاہور میں 26اگست سے شروع ہوگا اور 27دسمبر تک جاری ر ہے گا۔پاکستان ایڈ منسٹر یٹو سروس کے نامزد کئے گئے دس افسروں میں مدثر وحید ملک ‘احسان بھٹہ ‘ غلام فرید ‘ زید بن مقصود ‘ مجاہد شیر دل ‘ڈاکٹر نا صر محمود بشیر ‘ راجہ خرم شہزاد عمر ‘ با بر اعوان بابر ‘ اقبال حسین اور محمد مسعود اختر شامل ہیں۔پولیس سروس کے اسرار احمد خان ‘ فیصل علی راجہ ‘ احمد جمال الرحمنٰ ‘ شارق کمال صد یقی اور فدا حسین مستوئی اور سیکر ٹریر یٹگرو پ کے طحہ احمد فاروق ‘کاشف گلزار اور عرفان انجم کو نامزد کیا گیا ہے۔پا کستان آ ڈٹ اینڈ اکا ئو نٹس سروس کی شازانہ درانی ‘ عمر علی خان ‘ احمد تیمور ناصر اور شاہ رحمنٰ اور ان لینڈ سروس کے عاصم انصار صدیقی ‘ محمد فرخماجد ‘ عمران لطیف منہاس ‘ حمیرا مریم اور ہارون مسعود کو نامزد کیا گیا ہے۔پا کستان کسٹم سروس کے شفیق احمد ‘ ریاض احمد میمن ‘ مسٹر ریاض ‘ حسن ثاقب شیخاور شفقت علی خان نیازی کی نامزدگی کی گئی ۔ انفار میشن گروپ کی بشریٰ بشیر ‘ پوسٹل گروپ کی فوزیہ ثمینہ اور اکانو مسٹگروپ کے ظہور خان کو نامزد کیا گیا ہے۔وزارت ریلوے کے رضون الحق ہاشمی اور عقیل یوسف ‘ الیکشن کمیشن کے طاہر منصور خان ‘ نیب کے محمد عابد اللہ اور میاں محمد قار کو نامزد کیا گیا ہے۔ خیبر پختونخوا حکومت کی فر یحہ پال اور انیلہ محفوظ درانی کو نامزد کیا گیا ہے۔ نامزد افسران کو 23 اگست کو نیشنل سکول آف پبلک پالیسی لاہور رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
اسلام آ باد وزیر اعظم شہباز شریف نے قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات میں وزراء کی جگہ جوا ب دینے کیلئے 20 پار...
اسلام آباد عمران کے سوشل میڈیا اکائونٹ سے دھمکی آمیز پوسٹ، FIA کی تحقیقات شروع،بانی پی ٹی آئی کا کو سائبر...
اسلام آباد ایف بی آر میں انتظامی اور پالیسی تبدیلیوں کو لاگو کرنے کے لیے اوور ہالنگ پلان کو حتمی شکل دینے...
اسلام آباد 26 ویں آئینی ترمیم،41 آزاد میں سے5کھل کر حمایت میں ووٹ دینگے امکان ہے کہ پاکستان مسلم لیگ نون کے...
اسلام آبادجسٹس منیب کی جوڈیشل کمیشن کا اجلاس موخر کرنے کی تجویز، کمیشن کا اختلاف،جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں...
اسلام آباد 8ستمبر کی شب جلسے کے بعد وزیراعلیٰ KPکی پراسرار گمشدگی ؛حقیقت سامنے آگئی،8ستمبر کو سنگجانی کے...
اسلام آباد افغانستان کیلئے پاکستان کے خصوصی نمائندے، سفیر آصف علی درانی اپنے عہدے سے مستعفی ہو چکے ہیں اور...
اسلام آباد احتساب عدالت اسلام آباد کے جج ناصر جاوید رانا نے 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس میں اشتہاری ملزم زلفی...