لاہور،گجرات(کر ائم رپو رٹرسے،نمائندہ جنگ) کاونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) پنجاب نے انٹیلی جنس آپریشن کے دوران اسامہ بن لادن کے قریبی ساتھی القاعدہ کےسرکردہ جنگجو امین الحق کو گجرات سے گرفتار کرلیا ۔ڈی ائی جی سی ٹی ڈی پنجاب عثمان اکرم گوندل کے مطابق سی ٹی ڈی نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران امین الحق کو گجرات کے قریب سرائے عالمگیر سے گرفتار کیا ۔ ڈی ائی جی سی ٹی ڈی کے مطابق امین الحق 1996 سے اسامہ بن لادن کا قریبی ساتھی اور کئی دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ملوث تھا ۔ گرفتار دہشت گرد امین الحق کا نام اقوام متحدہ کی عالمی دہشتگردوں کی فہرست میں شامل ہے ۔سی ٹی ڈی نے دہشت گرد کی گرفتاری کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ۔ڈی آئی جی سی ٹی ڈی پنجاب عثمان اکرم گوندل نے بتایا کہ گرفتار دہشت گردامین الحق ملک میں بڑے پیمانے پر دہشتگردی کے منصوبے کو پلان کررہا تھا ۔
کراچی جیوکے پروگرام ”آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کے سیاسی مشیر رانا ثناء اللہ...
کراچی جیوکے پروگرام ”کیپٹل ٹاک“ میزبان حامد میر سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رہنما نوید قمر نے کہا ہے...
اسلام آباد پنجاب میں دس ارب درخت لگانے کا پروگرام ’’ٹین بلین سونامی ٹری پروگرام کی خصوصی آڈٹ رپورٹ میں...
انصار عباسیاسلام آباد :پی پی آر اے ملازمین کیخلاف ورلڈ بینک کے پروجیکٹ فنڈ سے اعزازیے کی ادائیگی سمیت...
اسلام آ باد وزارت ہا ئوسنگ و تعمیرات نے پی ڈبلیو ڈی کی تحلیل کے تناظر میں پی ڈبلیو ڈی کے زیر انتظام جاری پی...
اسلام آ باد رائٹ سائزنگ اور ری سٹرکچرنگ کے نتیجے میں سر کاری اداروں کی بندش یا انضمام سے متاثر ہونے والے...
لاہور وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے کاشتکاروں کیلئے بڑے اعلانات کردیے ،136 زرعی مراکز میں 40ہزار کسان کارڈ کی...
اسلام آباد پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے پی ٹی اے سے متعلق میڈیا میں مشتہر حالیہ خبروں میں وی پی اینز...