حکومتی پالیسیوں کو بہترین بین الاقوامی پریکٹسز سے ہم آہنگ کرنے کا فیصلہ

20 جولائی ، 2024

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) وزیر اعظم شہباز شریف نے حکومتی پالیسیوں کو بہتر ین بین لا قوامی پریکٹسز کے مساوی لانے اور اہم آہنگ کرنے کیلئے وزیر اعظم آفس میں سپیشل انیشیٹو یونٹ ( Special Initiative Unit ) قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ یہ یونٹ ایک تھنک ٹینک کا کام کرے گا۔ وزارتوں کی پا لیسیوں کا تجزیہ کر کے اپنی ماہرانہ رائے دے گا۔ اس تھنک ٹینک میں ایم پی ون اسکیل میں پانچ اور ایم پی ٹو اسکیل میں سات ماہرین کی تقرری کی جا ئے گی۔ ماہرین کی تقرری کیلئے درخواستیں مانگی گئی تھیں ۔ رسپانس میں چار ہزار لوگوں نے اپلائی کیا تاہم شارٹلسٹ کئے گئے امیدواروں کو انٹرویوز کیلئے بلا یا جا ئے گا۔ سلیکشن بورڈ نے امیدواروں کے انٹرویوز شروع کردیے ہیں۔ سلیکشن بورڈ کے سر براہ وفاقی وزیر برائے اقتصای امور احد چیمہ ہیں جبکہ وزیر اعظم آفس ‘ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن اور کابینہ ڈویژن کے ایڈیشنل سیکر ٹریز نے بھی بورڈ میں نمائند گی کی۔ ذ رائع کے مطابق انٹرویو ز میں ایسے امیدوار آئے ہیں جو پی ایچ ڈ ی ہیں اور ایشا ئی ترقیا تی بنک ‘ عالمی بنک اور دیگر بین الاقوامی اداروں میںکام کرنے کا تجربہ رکھتے ہیں۔ اس یونٹ کیلئے فنانس اینڈ اکانومی ‘ انرجی اور دیگر شعبوں کے ماہرین کی تقرری کی جا ئے گی۔ ان ماہرین کو خصوصی پیکج دیا جا ئے گا۔