اسلام آباد (خالد مصطفیٰ) ثالثی کی مستقل عدالت (سی او اے) نے ایک ثالثی میں اسلامی جمہوریہ پاکستان کی جانب سے جمہوریہ ہند کے خلاف شروع کی گئی ثالثی میں انڈس واٹر ٹریٹی کے آرٹیکل نائن اور Annexure G کے تحت دی ہیگ میں میرٹ پر پہلے مرحلے کے لیے اپنی سماعت 16 جولائی 2024 مکمل کرلی۔ عدالت پاکستان کی جانب سے 330 میگاواٹ کے کشن گنگا اور 850میگاواٹ کے رتلے ہائیڈرو پاور پراجیکٹس کے حوالے سے اٹھائے گئے کیس کی سماعت کر رہی ہے جو بھارت پاکستان کے دریاؤں جہلم اور چناب پر بنا رہا ہے، لیکن بھارت چاہتا ہے کہ کیس کا فیصلہ غیرجانبدار ماہر کرے۔ پاکستان چاہتا ہے کہ ثالثی کی مستقل عدالت اس کیس کا فیصلہ کرے۔ تاہم، عالمی بینک نے فیصلہ کرنے کے لیے ثالثی اور غیر جانبدار ماہر کی عدالت تشکیل دی تھی۔ پاکستان ثالثی عدالت اور غیر جانبدار ماہر دونوں فورمز میں شرکت کر رہا ہے لیکن بھارت نے ثالثی عدالت کی کارروائی کا بائیکاٹ جاری رکھا ہوا ہے۔ ہیگ میں ثالثی کی مستقل عدالت (پی سی اے) نے جولائی 2023 میں ہونے والی اس سے قبل کی سماعت میں بھارت کے چھ اعتراضات کو مسترد کر دیا تھا جن میں بنیادی طور پر کہا گیا تھا کہ ثالثی کی عدالت کے پاس 330 میگاواٹ کے کشن گنگا اور 850 میگاواٹ کے رتلے پن بجلی منصوبوں کے متنازعہ ڈیزائن کے بارے میں کیس سننے کا کوئی دائرہ اختیار نہیں ہے۔ اس نے قرار دیا تھا کہ عدالت پاکستان کی ثالثی کی درخواست میں درج تنازعات پر غور کرنے اور ان کا تعین کرنے کی مجاز ہے۔ 19 جولائی 2024 کو جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق، ثالثی کی مستقل عدالت کی جانب سے گزشتہ منگل کو ختم ہونے والی تازہ ترین کارروائی کے دوران پاکستان نے ثالثی عدالت (سی او اے) سے درخواست کی ہے کہ وہ رن آف ریور ہائیڈرو الیکٹرک پروجیکٹس کے کچھ ڈیزائن عناصر کے لیے سندھ طاس معاہدے کی تشریح اور اطلاق کو حل کرے جن کی بھارت کو معاہدے کے تحت دریائے سندھ، جہلم اور چناب اور ان کے معاون دریاؤں پر تعمیرات کی اجازت دی گئی ہے، اس سے پہلے کہ وہ دریا پاکستان میں داخل ہوں۔
کراچی تعلقات مزید کشیدہ، اٹلی نے اسرائیل کیساتھ دفاعی معاہدہ معطل کر دیا۔ جورجیا میلونی حکومت کا اہم فیصلہ،...
ریاض سعودیہ کی امریکاسے ہرمز ناکہ بندی ختم، ایرانسے پھر مذاکرات کرنیکی اپیل، خدشہ ہے موجودہ کشیدگی مزید بڑھ...
اقوام متحدہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتو نیوگتریز نے جنگ بندی اور امن کے لئے پاکستان کے حالیہ کلیدی...
کراچی امریکی جریدے ٹائمز نے اپنی ایک حالیہ اشاعت میں بتایا ہے کہ ایران امریکا مذاکرات کو بچانے کےلیے...
اسلام آباد ایران ، امریکا مذاکرات کے دوسرے دور کیلئے ایک بار پھر اسلام آباد میں تیاریوں کا آغاز ہو گیا،...
اسلام آباد مشرقی وسطیٰ میں امن کے لئے پاکستان کے سفارتی مشن کا اگلا اہم قدم آج اس وقت اٹھایا جائے گا جب...
کراچی ایران میں ہمارا مشن صرف حکومت کی تبدیلی پر ختم ہوگا، موساد سربراہ کا اعلان، ڈیوڈ بارنیاکا کہنا تھا...
دبئیامارات اور بحرین کا ایران حملوں پر مشترکہ حکمت عملی پر غور،سکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق۔ تفصیلات کے...