بنوں،پشاور(نمائندہ جنگ ایجنسیاں مانٹیرنگ ڈیسک جنگ نیوز)صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں لاکھوں افراد امن کی بحالی کیلئے یک آواز ہو گئے، گذشتہ روز ضلع بھر میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال رہی ، سیاسی جماعتوں، سول سوسائٹی، تاجروں اور ووکلاء نے مشترکہ طور پر امن مارچ کیا ، شہر اور مضافات سے شہری قافلے کی شکل میں پریڈی چوک پہنچے، مظاہرین نے سفید جھنڈے اٹھارکھے تھے جس پر(’ امن غواڑو‘) امن چاہیے کے نعرے درج تھے، بعد میں ریلی کے شرکاء نے سپورٹس کمپلیکس کا رخ کیا، اس موقع پر اچانک فائرنگ سے امن ریلی کے شرکاء میں بھگڈر مچ گئی، فائرنگ سے2شہری جاں بحق اور 20 مظاہرین زخمی ہوگئے ،کےپی حکومت کا تحقیقا ت کا اعلان وزیراعلیٰ KPکانوٹس،رپورٹ طلب،متاثرین کے لئے پیکج کا اعلان کردیا مظاہرین کی جانب سے بنوں کینٹ پر پتھراؤ بھی کیا گیا،پریڈی گیٹ چوک کے اطراف شرکا ہاکی اسٹیڈیم میں داخل ہوگئے جس سے مرکزی دروازہ ٹوٹ گیا اور اسٹروٹرف کو بھی نقصان پہنچا ، مظاہرین نے انتظامیہ کیساتھ مذاکرات ناکام ہونے پر آج پولیس لائن چوک میں دھرنا دینے کا اعلان کیا ہے جو مطالبات کی منظوری تک جاری رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے،امن مارچ کے منتظمین اور سیاسی جماعتوں وسول سوسائٹی کے مقررین نے اندرون شہر اور ملحقہ علاقوں میں قائم مسلح افراد کے مراکزختم کرنے، مستقل بنیادوں پر امن کے قیام اور عوام کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے بنوں کی تاریخ میں پہلی بار تاریخی امن مارچ کیا جس میں سیاسی جماعتو ں کے قائدین کارکنوں تاجروں چیمبر آف کامرس ووکلاء رہنماؤں نے خطاب کیا، اس موقع پر جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد خان ودیگر رہنمائوں نے خطاب کیا، ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبائی وزیر پبلک ہیلتھ انجیئنرنگ پختون یار بنوں سپورٹس کمپلیکس دھرنے سے خطاب کر رہے تھے کہ اچانک فائرنگ ہوگئی ، صوبائی وزیر بال بال بچ گئے، بھگدڑ کے دوران کئی افراد زخمی ہوئے ،اس موقع پر توڑ پھوڑکے واقعات بھی رونما ہوئے،وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے بنوں میں جاری صورتحال اور فائرنگ کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی۔ وزیراعلیٰ کا کہناہے کہ احتجاج کی آڑ میں کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔ عوام سے پرامن رہنے کی اپیل ہے۔ قانون کو ہاتھ میں لینے سے گریز کریں ۔ وزیر اعلیٰ نے واقعے میں جاں بحق اور زخمیوں کے لیے پیکیج کا اعلان کیا ہے جبکہ زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کی ہدایت بھی کی ہے،وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر برائے اطلاعات و تعلقات عامہ بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے بنوں میں جاری صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے واقعے کی رپورٹ طلب کر لی۔ وزیر اعلیٰ تمام صورتحال کی خود نگرانی کر رہے ہیں۔وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر کمشنر اور ڈپٹی کمشنر بنوں مظاہرین کیساتھ مذاکرات کر رہے ہیں۔ عمائدین علاقہ کے ساتھ مذاکرات کے بعد صورتحال قابو میں ہے۔
اسلام آ باد وزیر اعظم شہباز شریف نے قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات میں وزراء کی جگہ جوا ب دینے کیلئے 20 پار...
اسلام آباد عمران کے سوشل میڈیا اکائونٹ سے دھمکی آمیز پوسٹ، FIA کی تحقیقات شروع،بانی پی ٹی آئی کا کو سائبر...
اسلام آباد ایف بی آر میں انتظامی اور پالیسی تبدیلیوں کو لاگو کرنے کے لیے اوور ہالنگ پلان کو حتمی شکل دینے...
اسلام آباد 26 ویں آئینی ترمیم،41 آزاد میں سے5کھل کر حمایت میں ووٹ دینگے امکان ہے کہ پاکستان مسلم لیگ نون کے...
اسلام آبادجسٹس منیب کی جوڈیشل کمیشن کا اجلاس موخر کرنے کی تجویز، کمیشن کا اختلاف،جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں...
اسلام آباد 8ستمبر کی شب جلسے کے بعد وزیراعلیٰ KPکی پراسرار گمشدگی ؛حقیقت سامنے آگئی،8ستمبر کو سنگجانی کے...
اسلام آباد افغانستان کیلئے پاکستان کے خصوصی نمائندے، سفیر آصف علی درانی اپنے عہدے سے مستعفی ہو چکے ہیں اور...
اسلام آباد احتساب عدالت اسلام آباد کے جج ناصر جاوید رانا نے 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس میں اشتہاری ملزم زلفی...