لاہور(خصوصی نمائندہ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ ملک چلنے دیں، رخنہ ڈالا تو آہنی ہاتھوں سے نمٹیں گے ، وزیراعلیٰ نے مخصوص نشستوں سے متعلق حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آئین کاحلیہ بگاڑا،پارلیمنٹ میں ایک جماعت کے حلف اٹھانے والے ارکان کو ایک سال بعد کہہ دیا دوسری جماعت میں جائو،یہ برداشت نہیں کیا جائیگا،یہ جس کو واپس لانا چاہ رہے ہیں وہ قوم کا مجرم ہے، یہ کون لوگ ہیں جن کو ترقی اچھی نہیں لگ رہی۔لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا حکومت پانچ سال پورے کرے گی ، کسی نے رخنہ ڈالا تو آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا، آئین ری رائٹ کیا جا رہا ہے ، فیصلے پر حیرت ہے، وہ کچھ عطا کر دیا جو مانگا ہی نہیں، کہا جارہا ہے 15 دن میں تحریک انصاف کو جوائن کرو، جس کو واپس لانا چاہتے ہیں وہ قوم کا مجرم ہے۔ آئی ایم ایف کو واپس لانے والا وہی ہے جو اڈیالہ جیل میں اپنے کیے کی سزا بھگت رہا ہے، کس نے نہیں دیکھا انہوں نے ملک کو آگ ، شہدا کی یادگاروں پر حملہ کیا، یہ سب نظر نہیں آرہا، ایک حکومت ملک کو مستحکم کر رہی ہے تو اسے چلنے دو، عوام اپنے کان اور آنکھیں کھلی رکھیں، اب مزید برداشت نہیں کریں گے اور نہ کرنا چاہیے۔مریم نواز نے کہا ہے کہ ایک شخص کو لانے کے لیے آئین کو ری رائٹ کر دیا، کہنا چاہتی ہوں کہ ملک کو چلنے دیں۔ کہا جاتا ہے کہ فیصلے ضمیر نہیں آئین کے مطابق ہونے چاہئیں، پی ٹی آئی کو وہ دیا گیا جو اس نے مانگا ہی نہیں تھا، وہ پارٹی جس چیز کے لئے عدالت گئی ہی نہیں وہ چیز اس پارٹی کو تحفے میں دے دی اس سلسلے کو رکنا چاہئے ،میں اس پر ضرور بولوں گی یہ میرا ملک ہے عوام کو بھی اس پر بولنا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ 9مئی کی ملزمہ کو یہ کہہ کر باعزت بری کیا گیا کہ وہ دو سال تک بے گناہ جیل میں سزا کاٹتی رہی‘ ساری دنیا نے دیکھا کہ وہ قومی اداروں پر حملہ آور ہوئی‘ توڑ پھوڑ اور جلائو گھیرائو میں ملوث تھی‘ انہوں نے کہا کہ ایسا ملکی تاریخ میں کبھی نہیں ہوا کہ ایک جماعت پارلیمنٹ میں کسی اور نام سے حلف اٹھائے بیان حلفی جمع کرائے اور ایک سال بعد اسی جماعت کو کہیں نہیں نہیں آپ اس جماعت میں نہیں اس جماعت میں جائیں اور دوبارہ حلف جمع کرائیں اب اس کھیل کو بند کیا جائے یہ برداشت نہیں کیا جائے گا۔ اس سے پہلے بھی پانامہ کے نام پر گندا کھیل کھیلا اور چلتے ہوئے ملک کو پٹڑی سے اتار دیا اور حکومت اس کے حوالے کی جو نااہل تھا اور آج اپنے کرموں کی سزا بھگتنے اڈیالہ جیل میں قید کاٹ رہا ہے۔ عوام کو بھی سوچنا سمجھنا چاہئے نعروں کے پیچھے نہیں جانا چاہئے کسی نے سیاسی عدم استحکام لانے کی کوشش کی توا ٓہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا ایک دفعہ مہنگائی ہو جاتی ہے تو اس کو واپس لانا مشکل کام ہے، شہباز شریف مہنگائی پر قانو پانے کے لیے مشکل فیصلے کر رہے ہیں، ہمیں ترقی کرتا ہوا پاکستان نہیں ملا، ہمیں تنزلی کی طرف جاتا ہوا پاکستان ملا تھا، جو کچھ بھی ہم کر سکتے ہیں کر رہے ہیں اور کریں گے، مریم نواز نے کہا شہباز حکومت نے چند مشکل اور کڑے فیصلے کئے ہیں جس پر ہمارا دل کڑھتا ہے یہ ہماری وجہ سے نہیں بلکہ پی ٹی آئی کی چار سالہ حکومت کے نتیجے میں ملک ٹوٹ پھوٹ اور بربادی کا شکار ہوا جس کے نتیجے میں کڑے اور مشکل فیصلے کرنے پڑے۔ انہوں نے کہا کہ آپ نے کبھی نہیں دیکھا ہوگا کہ پچیس روپے کی روٹی بارہ تیرہ روپے کی ملتی ہو مجھے روزانہ میاں نواز شریف کہتے ہیں کہ روٹی مہنگی نہیں ہونی چاہئے ، اسی لئے میں نے خود جا کر تندوروں پر چھاپے مارے ،نواز شریف کا دور حکومت سنہری دور تھا ملک ترقی کی راہ پر دوڑ رہا تھا لیکن اسے ٹریک سے اتار دیا گیا اور نااہل حکمران مسلط کئے گئے جو کہتے تھے کہ میں پیاز ٹماٹر کا ریٹ پتہ کرنے یہاں پر نہیں بیٹھا لیکن میں کہتی ہوں میں عوام کے بنیادی مسائل حل کرنے کے لئے بیٹھی ہوں شہباز حکومت میں بجلی مہنگی ضرور ہوئی ہے لیکن ہم نے اس مسئلے کو حل کرنے کے لئے جلد ہی سولر پینل منصوبہ لارہے ہیں پنجاب کی حدود جہاں ختم ہوتی ہیں وہاں کے پی حکومت کی پسماندگی اور تنزلی دیکھ کر دل دکھتا ہے۔ انہیں چاہئے کہ وہ کام کریں سیاسی نعرے بازی اور بڑھکیں‘ گالی گلوچ اختیار نہ کریں ، عوام اپنے کان اور آنکھیں کھلی رکھیں، اب مزید برداشت نہیں کریں گے اور نہ کرنا چاہیے ۔
اسلام آ باد وزیر اعظم شہباز شریف نے قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات میں وزراء کی جگہ جوا ب دینے کیلئے 20 پار...
اسلام آباد عمران کے سوشل میڈیا اکائونٹ سے دھمکی آمیز پوسٹ، FIA کی تحقیقات شروع،بانی پی ٹی آئی کا کو سائبر...
اسلام آباد ایف بی آر میں انتظامی اور پالیسی تبدیلیوں کو لاگو کرنے کے لیے اوور ہالنگ پلان کو حتمی شکل دینے...
اسلام آباد 26 ویں آئینی ترمیم،41 آزاد میں سے5کھل کر حمایت میں ووٹ دینگے امکان ہے کہ پاکستان مسلم لیگ نون کے...
اسلام آبادجسٹس منیب کی جوڈیشل کمیشن کا اجلاس موخر کرنے کی تجویز، کمیشن کا اختلاف،جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں...
اسلام آباد 8ستمبر کی شب جلسے کے بعد وزیراعلیٰ KPکی پراسرار گمشدگی ؛حقیقت سامنے آگئی،8ستمبر کو سنگجانی کے...
اسلام آباد افغانستان کیلئے پاکستان کے خصوصی نمائندے، سفیر آصف علی درانی اپنے عہدے سے مستعفی ہو چکے ہیں اور...
اسلام آباد احتساب عدالت اسلام آباد کے جج ناصر جاوید رانا نے 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس میں اشتہاری ملزم زلفی...