اسٹیٹ بینک نے ادائیگی کے نظام کا تیسرا سہ ماہی جائزہ جاری کر دیا

20 جولائی ، 2024

اسلام آباد (رپورٹ:حنیف خالد) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ادائیگی کے نظام کا تیسرا سہ ماہی جائزہ جاری کر دیا۔ بینک دولت پاکستان نے مالی سال 2024ء کی تیسری سہ ماہی (جنوری تا مارچ)کیلئے ادائیگی کے نظام کی سہ ماہی رپورٹ جاری کی ہے۔ رپورٹ میں ملک کے ادائیگی کے منظر نامے کا جائزہ پیش کیا گیا ہے جس کے مطابق بینکوں اور ای ایم آئیز نے ایک لاکھ 28ہزار 470ارب روپے کی مجموعی مالیتی ادائیگیوں کی کارروائی کی ,سہ ماہی کے دوران مجموعی ریٹیل ادائیگیوںمیں بینکوں اور الیکٹرانک منی انسٹی ٹیوشنز (ای ایم آئیز) کی جانب سے کی گئی ڈیجیٹیل ٹرانزیکشن کا تناسب83فیصد جبکہ سترہ فیصد ٹرانزیکشن بینک کائونٹرز پر (OTC)پر کی گئیں۔ بینکوں اور ای ایم آئیز نے مجموعی طور پر 844ملین ریٹیل ادائیگیوں پر کارروائی کی جن کی مجموعی مالیت 128,470ارب روپے رہی۔