وفاقی بیورو کر یسی تقرر و تبادلے ؛ ڈپٹی سیکریٹری وزارت داخلہ تبدیل

20 جولائی ، 2024

اسلام آ باد (رانا غلام قادر )وفاقی بیورو کر یسی میں تقرر و تبادلے ، نوٹیفیکشن جا ری ،ڈپٹی سیکریٹری داخلہ اور پا کستان ایڈمنسٹریٹو سروس کی گریڈ18 کی افسر رانی حفصہ کنول کو تبدیل کرکے ڈپٹی سیکریٹری پاور ڈویژن تعینات کیا گیا،پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس گریڈ 18 کے محمد عبداللہ محمود کا وفاق سے پنجاب حکومت تبادلہ کیاگیا ،محمد عبداللہ محمود اسلام آباد انتظامیہ میں تعینات تھے۔ سیکشن افسر ایوی ایشن ڈویژن اور او ایم جی کی گریڈ18کی افسر وجیہ بشیر کو تبدیل کرکے سیکشن افسر فنا نس ڈویژن تعینات کیا گیا ۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تقرر و تبادلوں کے نوٹیفکیشن جاری کر دیے ہیں ،دریں اثنا ء سی ڈی اے کے انجنئر نگ ونگ کے تقرری کے منتظر گریڈ بیس کے افسر سید منظور حسین شاہ کو ڈی جی ای اینڈ ایم کے عہدے پر تعینات کیا گیا ۔ ڈی جی ای اینڈ ایم محمدخالد نوازکو ایچ آر رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ۔