پی ٹی آئی کے 9 ارکان سندھ اسمبلی کے پارٹی وابستگی سرٹیفکیٹ الیکشن کمیشن میں جمع

20 جولائی ، 2024

کراچی(جنگ نیوز)تحریک انصاف نے 9 ارکان سندھ اسمبلی کے پارٹی وابستگی سرٹیفکیٹ الیکشن کمیشن میں جمع کرا دیے۔ارکان سندھ اسمبلی ریحان راجپوت، محمد اویس، ساجد حسین، واجد حسین، سجاد سومرو، ریحان بندوکڑا، بلال جدون، سر بلند خان اور شبیر قریشی کے پی ٹی آئی سے وابستگی کے حلف نامے جمع الیکشن کمیشن میں جمع کروائے گئے ہیں۔سندھ اسمبلی کے آزاد ارکان کے پارٹی وابستگی سرٹیفکیٹس فہیم خان نے جمع کرائے۔تحریک انصاف نے اراکین قومی اسمبلی کی اضافی دستاویز بھی الیکشن کمیشن میں جمع کروائیں۔