لاہور(کورٹ رپورٹر) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم نے لاہور کی احتساب عدالتوں میں کرپشن کے زیر التوا مقدمات ترجیحی بنیاد پر نمٹانے کا حکم دے دیااور جن احتساب عدالتوں میں ججز تعینات نہیں ہیں وہاں سے زیرِالتواء مقدمات کو دوسری عدالتوں میں منتقل کرنے کے احکامات جاری کردیئے گئے ہیں،لاہور کی 10 احتساب عدالتوں میں سے صرف 3 احتساب عدالتوں میں ججز تعینات ہیں جبکہ دیگر 7 احتساب عدالتوں میں ججز تعینات نہیں ہیں ، اعدادوشمار کے مطابق لاہور کی احتساب عدالت نمبر1، 4، 7 اور 8 میں کوئی بھی مقدمہ زیرِ التواء نہیں ہے تاہم احتساب عدالت نمبر 2 میں 36 مقدمات زیرِ التواء ہیں، اسی طرح احتساب عدالت نمبر 3 میں 18مقدمات زیرِ التواء ہیں جبکہ احتساب عدالت نمبر6 میں 11 مقدمات زیرِ التواء ہیں، چیف جسٹس عالیہ نیلم کے احکامات کی روشنی میں متذکرہ احتساب عدالتوں میں زیرِالتواء 65 مقدمات کو باقی تین عدالتوں میں منتقل کیا جائے گا،احتساب عدالت نمبر 2 کے مقدمات احتساب عدالت نمبر5 میں منتقل کئے جائیں گے، احتساب عدالت نمبر3 کے مقدمات کو احتساب عدالت نمبر10میں منتقل کیا جائیگا جبکہ لاہور کی احتساب عدالت نمبر6 میں زیرِالتواء مقدمات کو احتساب عدالت نمبر9 میں منتقل کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔
اسلام آ باد وزیر اعظم شہباز شریف نے قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات میں وزراء کی جگہ جوا ب دینے کیلئے 20 پار...
اسلام آباد عمران کے سوشل میڈیا اکائونٹ سے دھمکی آمیز پوسٹ، FIA کی تحقیقات شروع،بانی پی ٹی آئی کا کو سائبر...
اسلام آباد ایف بی آر میں انتظامی اور پالیسی تبدیلیوں کو لاگو کرنے کے لیے اوور ہالنگ پلان کو حتمی شکل دینے...
اسلام آباد 26 ویں آئینی ترمیم،41 آزاد میں سے5کھل کر حمایت میں ووٹ دینگے امکان ہے کہ پاکستان مسلم لیگ نون کے...
اسلام آبادجسٹس منیب کی جوڈیشل کمیشن کا اجلاس موخر کرنے کی تجویز، کمیشن کا اختلاف،جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں...
اسلام آباد 8ستمبر کی شب جلسے کے بعد وزیراعلیٰ KPکی پراسرار گمشدگی ؛حقیقت سامنے آگئی،8ستمبر کو سنگجانی کے...
اسلام آباد افغانستان کیلئے پاکستان کے خصوصی نمائندے، سفیر آصف علی درانی اپنے عہدے سے مستعفی ہو چکے ہیں اور...
اسلام آباد احتساب عدالت اسلام آباد کے جج ناصر جاوید رانا نے 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس میں اشتہاری ملزم زلفی...