کابینہ کمیٹی برائےخصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی تشکیل نو

20 جولائی ، 2024

اسلام آباد (رانا غلام قادر )وزیراعظم شہباز شریف نےکابینہ کمیٹی برائےخصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی تشکیل نوکردی-نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیرتجارت جام کمال اور وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کو کابینہ کمیٹی ایس آئی ایف سی کے ارکان میں شامل کرلیا گیا۔حکومتی ذرائع کے مطابق تشکیل نو کے بعدکابینہ کمیٹی ایس آئی ایف سی کے ارکان کی تعداد 12 سے بڑھ کر 15 ہوگئی ہے-اس سے قبل نائب وزیر اعظم، وزیر تجارت اور وزیر اطلاعات کابینہ کمیٹی ایس آئی ایف سی کے ارکان میں شامل نہیں تھے-