مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس اچانک ملتوی کر دیاگیا

20 جولائی ، 2024

اسلام آ باد (رانا غلام قادر )مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس اچانک ملتوی کر دیاگیا ۔ حکومتی ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نے مشترکہ مفادات کونسل (CCI) کا 52واں اجلاس22جو لائی بروز پیر طلب کیا تھا۔جمعہ کے روز مشترکہ مفادات کونسل سیکر ٹیریٹ کی جانب سے کو نسل کے ممبران کو ایک مراسلہ بھیجا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ پیر کو بلایا گیا اجلاس ملتوی کر دیاگیا ہے۔ اجلاس کی نئی تاریخ سے بعد میں آ گاہ کردیا جا ئے گا۔