کراچی (ٹی وی رپورٹ)الیکشن کمیشن کی جانب سے سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کرنے کا فیصلہ اس پر جیو کی خصوصی نشریات میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر قانون دان احسن بھون نےکہاکہ الیکشن کمیشن کے پاس کوئی دوسرا راستہ نہیں کہ وہ سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد نہ کرے،سینئراینکر پرسن شاہ زیب خانزادہ نےکہاکہ الیکشن کمیشن کے پاس کوئی آپشن نہیں ہے جب انہوں نے عملدرآمد کرنے کی حامی بھرلی ہے تو پھر عملدرآمد کرنا پڑے گا، سینئر صحافی اور تجزیہ کار سہیل وڑائچ نے کہا کہ اس فیصلے کے اندر چھپی ہوئی جو بات ہے وہ یہ کہ الیکشن کمیشن اس کی ایسی تشریحات کرے گا اور ایسی وضاحتیں مانگیں گے کہ جس سے عملدرآمد میں تاخیر ہوگی ۔ ایسا لگتا ہے کہ حکومت الیکشن کمیشن اور جوہمارے فیصلہ ساز ہیں انہوں نے اس فیصلے کو مانا نہیں ہے او روہ اس کے راستے میں جو توجیحات ہیں وہ ضرور ڈالیں گے ۔ جس طرح سے الیکشن کا فیصلہ نہیں مانا گیا تھا تو میرا خیال ہے اس وقت بھی حکومت کا کوئی موڈ نہیں لگتا اور الیکشن کمیشن بھی شاید ان کا ساتھ دے گا ۔
اسلام آباد سپریم کورٹ میں فوجیعدالتوں سے سزا یافتہ مجرمان کی اپیلوں پر سماعت ہوئی، سپریم کورٹ نے درخواست...