پی ٹی آئی انٹراپارٹی الیکشن کیس 23جولائی کوسماعت کیلئے مقرر

20 جولائی ، 2024

اسلام آباد(جنگ نیوز)تحریک انصاف کے انٹراپارٹی الیکشن کا کیس سماعت کے لیے مقرر کردیا گیا۔الیکشن کمیشن نے کیسز کی کاز لسٹ جاری کردی، پی ٹی آئی انٹراپارٹی الیکشن کیس کی سماعت 23جولائی صبح 10 بجے ہو گی۔الیکشن کمیشن نے بیرسٹر گوہر علی اور رؤف حسن کو نوٹس جاری کردیے۔