اسلام آباد (طاہر خلیل)پی ٹی آئی پر پابندی اور مخصوص نشستیں ، صدر زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کے درمیان اہم مشاورتی اجلاس میں صورتحال پر غور کیا گیا ، وزیراعظم شہباز شریف کی سربراہی میں پاکستان مسلم لیگ (ن)کے اعلیٰ وفد نے ایوان صدر میں صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کی ۔، پیپلزپارٹی نے حکومتی فیصلوں کی سی ای سی سے توثیق لینے کیلئے وقت مانگ لیا ، صدر کے ہمراہ مشاورتی اجلاس میں سینیٹر فاروق ایچ نائیک، سینیٹر شیری رحمان ، سینیٹر نیئر حسین بخاری موجود تھے جبکہ شہباز شریف کے ہمراہ نائب وزیراعظم سینیٹر اسحقٰ ڈار ، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ ، وزیراطلاعات عطا اللہ تارڑ موجود تھے ۔ ذرائع نے بتایا کہ دونوں بڑی پارٹیوں کی سیاسی قیادت نے پی ٹی آئی پر پابندی اور مخصوص نشستوں کے معاملے کا تفصیل سے جائزہ لیا ، اور اس بات پر اتفاق کیا کہ تمام اتحادی جماعتوں کے ساتھ مشاورت کی جائے گی اور سب کو آن بورڈ لیا جائے گا۔ ذرائع نے بتایا کہ مشاورتی اجلاس میں گفتگو کے دوران کہا گیا کہ تحریک انصاف کا رویہ جمہوری نہیں ہے، پی ٹی آئی خود کو سیاسی جماعت کہتی ہے تو رویہ بھی سیاسی جماعت جیسا اپنانا ہوگا۔ذرائع کے مطابق حکومتی اتحادیوں کے درمیان تقریباً ڈیڑھ گھنٹے ملاقات جاری رہی۔ مسلم لیگ ن کی لیگل ٹیم نے پیپلز پارٹی کو پی ٹی آئی سے متعلق فیصلوں پر اعتماد میں لیا، ذرائع کے مطابق وزیر قانون اور اٹارنی جنرل نے پی ٹی آئی پر پابندی کے حکومتی فیصلہ کے قانونی نکات سے آگاہ کیا۔ ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کی لیگل ٹیم نے مستقبل میں ان فیصلوں کے اثرات پر تشویش کا اظہار کیا۔ پی پی نے حکومتی فیصلوں پر پارٹی میں مشاورت اور سی ای سی سے توثیق لینے کا کہا، ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے درمیان پی ٹی آئی سے متعلق تمام فیصلے اتفاق رائے سے کرنے پر اتفاق کیا گیا جبکہ دونوں جماعتوں کے درمیان بات چیت جاری رکھنے پر بھی اتفاق ہوا۔ذرائع نے بتایا کہ پیپلزپارٹی نے مشاورت کیلئے مزید وقت مانگ لیا ، پاکستان پیپلزپارٹی نے مسلم لیگ کی قیادت کو یقین دہانی کرائی کہ ہم آپ کے اتحادی ہیں ، پیپلزپارٹی ہر آئینی اور قانونی فیصلے کی حمایت کرے گی ،پی ٹی آئی پر پابندی کے معاملے کو سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی (CEC)میں زیر بحث لایا جائے گا اور بلاول بھٹو بھی ملک سے باہر ہیں اسلئے عجلت میں کوئی فیصلہ نہیں کیا جاسکتا ۔ذرائع کے مطابق یہ بھی واضح کیا گیا کہ پی پی پی جمہوری پارٹی ہے ، پی ٹی آئی پر پابندی کا فیصلہ سوج سمجھ کر کرنا چاہیے ۔ علاوہ ازیں پی پی پی کے سیکرٹری جنرل سینیٹر تاج حیدر نے ایک ٹی وی انٹر ویو می پی ٹی آئی پر پابندی کے فیصلے پر ردعمل کا اظہار کیا اور کہا کہ جس نے بھی پی ٹی آئی پر پابندی کا مشورہ دیا وہ حکومت کے دوست نہیں ہم وفاقی حکومت سے مایوس ہو چکے ہیں ۔
راولپنڈی بانی پی ٹی آئی عمران خان نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے افغانستان کے ساتھ براہ راست مذاکرات کے...
اسلام آباد بھارتی سپریم کورٹ کے چیف جسٹس بھی ملک کی داخلی سیاست میں موضوع بحث بن گئے جس کی وجہ گزشتہ روز...
اسلام آبادوزیرمملکت آئی ٹی شزہ فاطمہ خواجہ نے کہا ہے کہ آئی ٹی یو گلوبل سائبر سیکورٹی انڈیکس 2024ء میں...
اسلام آباد افغانستان کیلئے پاکستان کے خصوصی نمائندے، سفیر آصف علی درانی اپنے عہدے سے مستعفی ہو چکے ہیں اور...
اسلام آباد ایف بی آر میں انتظامی اور پالیسی تبدیلیوں کو لاگو کرنے کے لیے اوور ہالنگ پلان کو حتمی شکل دینے...
کراچی جیوکے پروگرام ”آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے ن لیگ کے رہنما سینیٹر طلال چوہدری نے...
اسلام آباد وفاقی بیورو کریسی تقرر و تبادلے، علی طاہر سیکرٹری نیشنل فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ تعینات،سرفراز...
اسلام آ باد وفاقی ملازمین کیلئے اہم خبر ہے کہ اسٹیٹ آفس نے کرایوں کی شرح میں اضافہ کے پیش نظر سر کاری...