جسٹس ( ر)سردار طارق مسعود کا تعلق کلرسیداں سے ہے

20 جولائی ، 2024

کلرسیداں(نمائندہ جنگ)جوڈیشل کمیشن کے اسلام آباد میں منعقدہ اجلاس میں سپریم کورٹ کے ریٹائرڈ جسٹس(ر) سردار طارق مسعود کی ایک سال کیلئے بطور ایڈہاک جج منظوری دے دی گئی ان کا تعلق بلدیہ کلرسیداں کی وارڈ سروہا سے ہے ان کے بھائی سردار محمد اسحاق مرحوم کا شمار ملک کے نامور وکلا میں ہوتا تھا ان کے بھتیجے جسٹس سردار اعجاز اسحاق اسلام آباد ہائی کورٹ میں بطور جج فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔