اسلام آباد( نیوز رپورٹر)وزیراعظم نے کابینہ کمیٹی برائے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل میں توسیع کر دی،کابینہ کمیٹی برائے ایس آئی ایف سی ارکان کی تعداد بارہ سے بڑھا کر پندرہ کردی گئی۔کابینہ کمیٹی ایس آئی ایف سی میں توسیع کے بعد نائب وزیراعظم اسحاق ڈار،تجارت اور اطلاعات وزراکمیٹی کے رکن بن گئے،وزیراعظم شہبازشریف خودکابینہ کمیٹی ایس آئی ایف سی کے چئیرمین ہیں۔کابینہ کمیٹی میں خزانہ،دفاع،منصوبہ بندی اورآئی ٹی کے وفاقی وزرا شامل ہیں توانائی، فوڈ سیکیورٹی، آبی وسائل، سرمایہ کاری،صنعت اور پیٹرولیم کے علاوہ قانون و انصاف کے وزرا بھی کمیٹی کا حصہ ہیں۔کمیٹی کے اجلاسوں میں آرمی چیف،وزرا اعلی اور نیشنل کوآرڈینیٹر کو خصوصی طور پرمدعو کیا جائے گا،وزیراعظم شہبازشریف نے27 مئی 2024 کو کابینہ کمیٹی ایس آئی ایف سی تشکیل دی تھی۔
اسلام آباد سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈے کا معاملہ، جی آئی ٹی نے 16 افراد کو دوبارہ طلب کر لیا گیا ،ذرائع کے...
کراچی وفاقی وزیر مذہبی امورسر دار محمد یوسف نے کہا ہے کہ علماء کو شہید کرنا ایک دہشت گردی ہے، پاکستان کو...
پشاورخیبر پختونخوا کے انسپکٹر جنرل پولیس ذوالفقار حمید نے کہا ہے کہ صوبے میں دہشت گردی کے واقعات میں اضافے...
لاہور پنجاب حکومت نے صوبے میں ڈپٹی کمشنروں اور پاک فوج کے لوکل فارمیشن کمانڈرز کی مشترکہ سربراہی میں بننے...
لاہورپاکستان مسلم لیگ کے صدر محمد نوازشریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی زیر صدارت -تاریخی ورثے کی...
اسلام آبادپاکستان شوگرملزایسوسی ایشن کےسابق مرکزی چیئرمین اورپاکستان شوگرملزایسوسی ایشن پنجاب کےچیئرمین...
انصار عباسی اسلام آباد پنجاب کی بیوروکریسی میں سیاسی تقرریوں پر نون لیگ اور پیپلز پارٹی کے درمیان دیرینہ...
اسلام آباد قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کے موقع پر وفاقی دارالحکومت،ریڈ زون، پارلیمنٹ ہاؤس میں غیر...