اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار)تحریک لبیک پاکستان نے حکومت کی طرف سے مطالبات تسلیم کرنے کی یقین دہانی پر سات روز بعد راولپنڈی اسلام آباد کے سنگم فیض آباد انٹر چینج پر دھرنا ختم کر دیا ۔ اس ضمن میں ٹی ایل پی اور حکومت کے مابین باقاعدہ مذاکرات ہوئے جس میں حکومت نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو دہشت گرد قرار دے دیا ۔فلسطینی مسلمانوں کی ضرورت کو مد نظر رکھ کر غذائی اور طبی امداد روانہ کرنے کا اعلان کیا ۔31جولائی سے قبل ایک ہزار ٹن غذائی اور طبی امداد روانہ کر دی جائے گی ۔حکومت کی طرف سے غزہ کی وزار ت صحت اور سماجی بہبود کے ساتھ باضابطہ رابطہ رکھنے کے عزم کا اظہار کیا گیا ۔ حکومت نے وعدہ کیا کہ سرکاری سطح پر فلسطین کے مظلوم مسلمانوں ،بچوں اور خواتین سے اظہار یکجہتی کے لئے اسرائیلی مصنوعات اور ایسی تمام کمپنیاں جو اسرائیل کے ظلم میں شریک ہیں ان کا بائیکاٹ جاری رکھا جائے گا۔ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کے لئے حکومت اپنی کوششوں کو مزید تیز کرے گی ۔ معاہدے پر وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ رانا ثنا اللہ خان ، وفاقی وزیر برائے اطلاعات ونشریات عطا اللہ تارڑ ، تحریک لبیک پاکستان کے رکن شوریٰ ڈاکٹر شفیق امینی اور علامہ غلام عباسی فیضی نے دستخط کیے ۔ مطالبات منظو رہونے پر تحریک لبیک کے کارکن خوشی کے نہال ہو گئے اور انہوں نے مظلوم فلسطینیوں کے حق میں نعرے بازی کر کے اپنی خوشی کا اظہار کیا ۔
راولپنڈی بانی پی ٹی آئی عمران خان نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے افغانستان کے ساتھ براہ راست مذاکرات کے...
اسلام آباد بھارتی سپریم کورٹ کے چیف جسٹس بھی ملک کی داخلی سیاست میں موضوع بحث بن گئے جس کی وجہ گزشتہ روز...
اسلام آبادوزیرمملکت آئی ٹی شزہ فاطمہ خواجہ نے کہا ہے کہ آئی ٹی یو گلوبل سائبر سیکورٹی انڈیکس 2024ء میں...
اسلام آباد افغانستان کیلئے پاکستان کے خصوصی نمائندے، سفیر آصف علی درانی اپنے عہدے سے مستعفی ہو چکے ہیں اور...
اسلام آباد ایف بی آر میں انتظامی اور پالیسی تبدیلیوں کو لاگو کرنے کے لیے اوور ہالنگ پلان کو حتمی شکل دینے...
کراچی جیوکے پروگرام ”آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے ن لیگ کے رہنما سینیٹر طلال چوہدری نے...
اسلام آباد وفاقی بیورو کریسی تقرر و تبادلے، علی طاہر سیکرٹری نیشنل فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ تعینات،سرفراز...
اسلام آ باد وفاقی ملازمین کیلئے اہم خبر ہے کہ اسٹیٹ آفس نے کرایوں کی شرح میں اضافہ کے پیش نظر سر کاری...