لاہور،گجرات(کر ائم رپو رٹرسے،نمائندہ جنگ)کاونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) پنجاب نے انٹیلی جنس آپریشن کے دوران اسامہ بن لادن کے قریبی ساتھی القاعدہ کےسرکردہ جنگجو امین الحق کو گجرات سے گرفتار کرلیا ، القاعدہ جنگجوامین الحق کانام اقوام متحدہ کی عالمی دہشتگردوں کی فہرست میں شامل ہے۔ڈی ائی جی سی ٹی ڈی پنجاب عثمان اکرم گوندل کے مطابق سی ٹی ڈی نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران امین الحق کو گجرات کے قریب سرائے عالمگیر سے گرفتار کیا ۔ ڈی ائی جی سی ٹی ڈی کے مطابق امین الحق 1996 سے اسامہ بن لادن کا قریبی ساتھی اور کئی دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ملوث تھا ۔ گرفتار دہشت گرد امین الحق کا نام اقوام متحدہ کی عالمی دہشت گردوں کی فہرست میں شامل ہے ۔سی ٹی ڈی نے دہشت گرد کی گرفتاری کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ۔ڈی آئی جی سی ٹی ڈی پنجاب عثمان اکرم گوندل نے بتایا کہ گرفتار دہشت گردامین الحق ملک میںبڑے پیمانے پر دہشت گردی کے منصوبے کو پلان کررہا تھا ۔
اسلام آباد پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے پی ٹی اے سے متعلق میڈیا میں مشتہر حالیہ خبروں میں وی پی اینز...
اسلام آباد قومی اسمبلی اجلاس میں منگل کو ججز کی تعداد میں اضافے اور پاکستان تحفظ ماحولیات میں ترمیم کے بل 2024...
اسلام آباد حکومت نے بڑی جرات کا مظاہرہ کرکے تحریک انصاف کو شاخ زیتون پیش کی تھی تاہم جلسہ کے روز آٹھ ستمبر...
کراچی جیوکے پروگرام ”آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کے سیاسی مشیر رانا ثناء اللہ...
اسلام آباد اسٹیبلشمنٹ 9؍ مئی کے واقعات میں ملوث افراد پر رحم کیلئے تیار نہیں اور وہ اس بات کو یقینی بنائے گی...
راولپنڈی احتساب عدالت نے وکلا صفائی کی عدم دستیابی کے باعث بانی پی ٹی آئی عمران خان اور انکی اہلیہ بشریٰ بی...
نیو یارک امریکا میں10ستمبر کی رات اور پاکستان میں 11ستمبر علی الصبح امریکی شہر فلا ڈیلفیا میں امریکی صدارت کے...
اسلام آباد چین کے اعلیٰ سطح کے ایک کاروباری وفد نے پاکستان کی معیشت کے اہم شعبوں میں سرمایہ کاری اور چینی...