اسلام آباد (رپورٹ:حنیف خالد) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ادائیگی کے نظام کا تیسرا سہ ماہی جائزہ جاری کر دیا۔ بینک دولت پاکستان نے مالی سال 2024ء کی تیسری سہ ماہی (جنوری تا مارچ)کیلئے ادائیگی کے نظام کی سہ ماہی رپورٹ جاری کی ہے۔ رپورٹ میں ملک کے ادائیگی کے منظر نامے کا جائزہ پیش کیا گیا ہے جس کے مطابق بینکوں اور ای ایم آئیز نے ایک لاکھ 28ہزار 470ارب روپے کی مجموعی مالیتی ادائیگیوں کی کارروائی کی ,سہ ماہی کے دوران مجموعی ریٹیل ادائیگیوںمیں بینکوں اور الیکٹرانک منی انسٹی ٹیوشنز (ای ایم آئیز) کی جانب سے کی گئی ڈیجیٹیل ٹرانزیکشن کا تناسب83فیصد جبکہ سترہ فیصد ٹرانزیکشن بینک کائونٹرز پر (OTC)پر کی گئیں۔ بینکوں اور ای ایم آئیز نے مجموعی طور پر 844ملین ریٹیل ادائیگیوں پر کارروائی کی جن کی مجموعی مالیت 128,470ارب روپے رہی۔ ان میں 47فیصد فنڈ ٹرانسفر تھے‘ 33فیصد نقد رقم نکالنے کے‘ 11فیصد پی او ایس اور ای کامرس خریداری‘6فیصد بلوں کی ادائیگی اور موبائل ٹاپ اپ کے تھے اور بقیہ ٹرانزیکشن میں ڈیپازٹس‘ ٹیکس ادائیگیاں‘ انوائس پر ادائیگیاں اور عطیات شامل تھے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے نظام ادائیگی میں ڈیجیٹل ادائیگی کے طریقے اپنانے میں مسلسل اور نمایاں پیشرفت ہو رہی ہے۔ زیر جائزہ سہ ماہی کے دوران پاکستان میں ڈیجیٹل صارفین کی تعداد میں 8فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا جس کے نتیجے میں 59ملین برانچ لیس بینکنگ موبائل ایپ بینک صارفین‘ 17ملین موبائل ایپ صارفین‘11ملین انٹرنیٹ بینک صارفین اور 3ملین ای ایم آئیز کے ای والٹس صارفین ہو گئے۔ صارفین کے پسندیدہ طریقے بدستور موبائل فون اور انٹرنیٹ بینکنگ ہیں۔ موبائل فون بینکنگ ٹرانزیکشن 8فیصد اضافے سے 301ملین تک اور انٹرنیٹ بینکنگ ٹرانزیکشن 3فیصد اضافے سے 59ملین تک پہنچ گئی۔ ان چینلز کے ذریعے پراسیس کی گئی رقم موبائل فون بینکنگ کے معاملے میں 12ہزار 955ارب روپے اور انٹرنیٹ کے معاملے میں 6ہزار 467ارب روپے تک پہنچ گئی۔ پاکستان بھر میں ادائیگی کی خدمات فراہم کرنے میں ایک وسیع نیٹ ورک کی سہولت موجود ہے جس میں 18ہزار 49بینک برانچیں‘ 18ہزار 655اے ٹی ایمز‘ ایک لاکھ 20ہزار 641پی او ایس ٹرمینلز اور 6لاکھ 43ہزار 333برانچ لیس بینکاری ایجنٹس شامل ہیں۔ پاکستان کے فوری ادائیگی کے نظام ’’راس‘‘ نے مالی سال 2024ء کی تیسری سہ ماہی میں 140ملین ٹرانزیکشنز پر کارروائی کی جس کی مجموعی مالیت 3ہزار 437ارب روپے رہی جو گزشتہ سہ ماہی کی نسبت حجم میں 31فیصد اضافہ اور قدر میں 48فیصد اضافہ ہے۔ یہ اہم پیشرفت ملک کی ادائیگی کے منظر نامے میں راست کے اہم کردار کی نشاندہی ہے۔
راولپنڈی بانی پی ٹی آئی عمران خان نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے افغانستان کے ساتھ براہ راست مذاکرات کے...
اسلام آباد بھارتی سپریم کورٹ کے چیف جسٹس بھی ملک کی داخلی سیاست میں موضوع بحث بن گئے جس کی وجہ گزشتہ روز...
اسلام آبادوزیرمملکت آئی ٹی شزہ فاطمہ خواجہ نے کہا ہے کہ آئی ٹی یو گلوبل سائبر سیکورٹی انڈیکس 2024ء میں...
اسلام آباد افغانستان کیلئے پاکستان کے خصوصی نمائندے، سفیر آصف علی درانی اپنے عہدے سے مستعفی ہو چکے ہیں اور...
اسلام آباد ایف بی آر میں انتظامی اور پالیسی تبدیلیوں کو لاگو کرنے کے لیے اوور ہالنگ پلان کو حتمی شکل دینے...
کراچی جیوکے پروگرام ”آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے ن لیگ کے رہنما سینیٹر طلال چوہدری نے...
اسلام آباد وفاقی بیورو کریسی تقرر و تبادلے، علی طاہر سیکرٹری نیشنل فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ تعینات،سرفراز...
اسلام آ باد وفاقی ملازمین کیلئے اہم خبر ہے کہ اسٹیٹ آفس نے کرایوں کی شرح میں اضافہ کے پیش نظر سر کاری...