پنجاب بھر میں ماڈل بازار فری ہوم ڈلیوری پراجیکٹ کا افتتاح

20 جولائی ، 2024

لاہور(خصوصی نمائندہ) وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف نے پنجاب بھر میں ماڈل بازار فری ہوم ڈلیوری پراجیکٹ کا افتتاح کردیا ،پنجاب کے 36ماڈل بازارو ں سے عوام کو اشیاء خورد و نوش کی فری ہوم ڈلیوری ہو گی -وزیراعلی نے آن لائن آرڈر کے لئے فری ہوم ڈلیوری ایپلیکیشن کا بھی افتتاح کردیا-وزیراعلی مریم نوازشریف نے ماڈل ٹاؤن بازار ٹاؤن شپ کی اپ گریڈیشن کا بھی افتتاح کردیا-ماڈل ٹاؤن بازار میں پہلی مرتبہ ٹین سائل فیبرک شیڈ بنائے گئے -ٹین سائل فیبرک شیڈ ہیٹ پروف، واٹر پروف اور فائر پروف ہیں -وزیراعلی مریم نوازشریف نے ماڈل بازار کی سولر رائزیشن کے پراجیکٹ کا بھی آغاز کردیا-ٹاؤن شپ کے ماڈل بازارمیں 200کلو واٹ کا سولر پراجیکٹ لگایا گیاہے -وزیراعلی مریم نوازشریف نے تعمیر و بحالی کے بعد اپ گریڈڈ ماڈل بازار کا دورہ بھی کیا -وزیراعلی مریم نوازشریف نے اشیاء خورد و نوش کے مختلف سٹالز دیکھے اور ماڈل بازار کسٹمر کئیر سنٹر کا جائزہ لیا-وزیراعلی مریم نوازشریف نے ماڈل بازار میں موجود اشیاء خور دونوش کے معیار او رنرخ کا جائزہ لیا اور آویزاں ریٹ لسٹ بھی چیک کیں - شہریوں سے بات چیت کر کے سہولتو ں کے بارے میں تاثرات معلوم کئے -بزرگ شہری نے اپنے تاثرات کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ چیزیں سستی مل رہی ہیں،ہماری دعائیں آپ کے ساتھ ہیں - خواتین نے کہاکہ ماڈل بازار کے ریٹ مناسب اور معیار عمدہ ہے۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے تقریب میں موجود بائیک رائیڈر ز سے بھی ملاقات کی، رائیڈرز کے ڈلیوری باکس بھی چیک کئے اور ڈلیوری کے دوران اشیاء کا معیار برقرار رکھنے کے بارے میں دریافت کیا ، وزیراعلی مر یم نوا زنے کہاکہ عوام کی خوشی سے بہتر میرے لئے کوئی احساس نہیں،عوام سے زیادہ آج میں خوش ہوں - پنجاب میں عوام کی خدمت کی نئی روایت قائم کی ہے۔ نگہبان رمضان اور دستک ایپ جیسی سہولیات کے ذریعے عوام کا حق انکی دہلیز پر دیا۔ سب سے زیادہ خوشی کی بات ہے کہ آج سے ماڈل بازار ہوم ڈیلیوری سروس شروع کی ہے- خواتین اشیاء ضروری کال کر کے یا ایپ کے زریعے اپنی دہلیز حاصل کرسکتے ہیں میرے دن کا زیادہ حصہ اشیاء خوردونوش کے ریٹس مانیٹر اور کنٹرول کرنے میں لگتا ہے۔ آفس میں لائیو دیش بورڈ کے ذریعے اشیاء خوردونوش کی قیمتوں کی مسلسل مانیٹرنگ کرتی ہوں ۔ 200 یونٹ تک فری اور 200 سے 500 یونٹ استعمال کرنے والوں کو آسان اقساط میں سولر سسٹم ملے گا۔ انشاء اللہ ہمیشہ کے لیے عوام کو مہنگے بلوں سے نجات دیں گے- اللہ کا شکر ہے کہ مہنگائی کم ہورہی ہے- مسلم لیگ (ن) آئی ہے تو سٹاک مارکیٹ انڈیکس 82 ہزار پر پہنچ گیا- جب عوام پر ٹیکس لگتا ہے تو بہت تکلیف ہوتی ہے